‫‫کیٹیگری‬ :
06 April 2016 - 12:21
News ID: 9232
فونت
پاکستان:
رسا نیوز ایجنسی - مجلس وحدت مسلمین مسلمین پاکستان کے فلاحی شعبے خیرالعمل فاؤنڈیشن کی جانب سے ہیئت امام حسین (ع) کویت کے تعاون سے کراچی میں نو تعمیر شدہ مسجد و امام بارگاہ الامام الحجتہ (عج) کا باقاعدہ افتتاح کیا گیا۔
مسجد و امام بارگاہ الامام الحجتہ (عج) کا افتتاح

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین مسلمین  پاکستان کے فلاحی شعبے خیرالعمل فاؤنڈیشن کی جانب سے ہیئت امام حسین (ع) کویت کے تعاون سے لاشاری محلہ عیدو گوٹھ، پیپری بن قاسم ملیر کراچی میں نو تعمیر شدہ مسجد و امام بارگاہ الامام الحجتہ (عج) کا  خیرالعمل فاؤنڈیشن پاکستان کے چیئرمین حجت الاسلام سید باقر عباس زیدی سے ہاتھوں افتتاح کیا گیا۔


اس افتتاحیہ کے پروگرام میں مجلس وحدت مسلمین  پاکستان کے ڈویژنل جنرل سکریٹری حسن ہاشمی، رضا نقوی، مبشر حسن، میثم عابدی، سجاد اکبر، ملیر کے ریاستی جنرل سکریٹری سید احسن عباس رضوی، ریاستی جنرل سکریٹری شرقی زمان رضوی، ریاستی جنرل سکریٹری وسطی زین رضا رضوی، شیعہ علماء کونسل کراچی ڈویژن کے صدر مولانا کرم الدین واعظی، مولانا فدا علی مفکری، مولانا منظور حسین، ایم ڈبلیو ایم کے رہنما مولانا نشان حیدر ساجدی، مولانا منصور روحانی، مولانا انصاف علی حیدری، مولانا صادق حیدری سمیت مومنین کی بڑی تعداد شریک تھے ۔


واضح رہے کہ اس مسجد کا پرانا نام مسجد جمکران تھا جو کہ کافی خستہ حال اور مومنین کی ضرورت کے عین مطابق نہ تھی، ایم ڈبلیو ایم پاکستان کی جانب سے اس کی تعمیرنو کے بعد اس میں مسجد، امام بارگاہ، کتب خانہ، سرد خانہ اور دیگر سہولیات فراہم کردی گئی ہیں ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬