10 April 2016 - 22:43
News ID: 9244
فونت
مجلس وحدت مسلمین پاکستان میں الکشن منعقد ؛
رسا نیوز ایجنسی ـ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل نے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی کابینہ سمیت اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے ۔
مجلس وحدت مسلمين پاکستان


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل حجت الاسلام راجہ ناصرعباس جعفری نے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی کابینہ سمیت اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے ۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق آئندہ تین برس کیلئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے نئے مرکزی سیکریٹری جنرل کا انتخاب عمل لانے کے لئے ووٹنگ کا عمل سربراہ شوریٰ عالی حجت الاسلام شیخ حسن صلاح الدین کی نگرانی میں جاری ہے ۔

اراکین شوریٰ مرکزی  شوریٰ عالی کی جانب سے اس عہدہ کے لئے الکشن میں نامزد کے لئے اعلان کردہ تین ناموں جن میں حجت الاسلام راجہ ناصرعباس جعفری ، حجت الاسلام امین شہیدی اور حجت الاسلام احمد اقبال رضوی شامل ہیں ۔

ان مامزد افراد میں سے کسی ایک کے بحیثیت مرکزی سیکریٹری جنرل انتخاب کیلئے حق رائے دہی استعمال کررہے ہیں ، ووٹنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد نماز ظہرین کے اختتام پر پیام وحدت کانفرنس منعقد کی جائے گی اور بعد از آن شوریٰ عالی کی جانب سے نومنتخب مرکزی سیکریٹری جنرل کے نام کا اعلان کیا جائے گا۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬