10 April 2016 - 22:44
News ID: 9245
فونت
داعش دہشت گردوں کا غیر انسانی عمل ؛
رسا نیوز ایجنسی ـ شام کے صوبہ حلب میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں چھ چھوٹے بچے جان بحق اور دسیوں بچے کے زخمی ہونے کی خبر ہے ۔
چھوٹے بچے جان بحق


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق صوبہ حلب کے ایک دیہات میں بارودی سرنگ کے دھماکے سے چھ بچوں کے جان بحق اور دسیوں افراد کے زخمی ہونے کی خبر ملی ہے ۔

اس رپورٹ میں بیان کیا گیا ہے شمالی حلب کے دیہات "درب حسن " کے مضافات میں یہ بچے کھیلنے میں مصروف تھے اسی اثنا داعشیوں کی طرف سے نصب کئے گئے باروسی سرنگ میں دھماکہ ہوا ۔

شام کی فوج اور رضاکار عوامی فوج کے شخت آپریشن میں راہ فرار اختیار کرنے والے داعش دہشت گرد اپنے زیرقبضہ شہروں اور دیہاتوں سے فرار کرتے وقت بارودی سرنگیں نصب کر دیتے ہیں ۔

دوسری جانب شامی فوج نے اسی صوبہ میں تکفیری دہشت گردوں کے ایک حملے کو ناکام بناتے ہوئے سو سے زائد دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے ۔

موصولہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دہشت گردوں نے حلب کے جنوب مغرب میں شام کی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے دستوں پر حملہ کیا لیکن دہشت گردوں نے بھاری جانی اور مالی نقصان اٹھانے کے بعد پسپائی اختیار کرلی ۔ اس جوابی حملوں میں سو سے زائد دہشت گرد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے ہیں ۔

دہشت گردوں نے حلب کے مضافات میں واقع ، خان طومان، برنہ، الزریہ ، شرق الخالدیہ، زیتان اور القلعجیہ، نامی علاقوں نیز العیس، الزیتون اور ربیع نامی پہاڑیوں پر قبضہ کرنے کی کوشش کی لیکن فوج اور عوامی رضاکارفورس کے جوانوں نے ان کے اس حملے کو پوری طرح ناکام بنادیا ۔

قابل ذکر ہے کہ شام کی فوج اور عوامی رضا کار فورس کے دستوں نے گزشتہ چندے ہفتے کے دوران صوبہ حلب اور حمص کے بہت سے علاقے، تکفیری دہشت گردوں سے واپس لے لئے ہیں ۔

واضح رہے کہ شام میں دہشت گردوں کی پشت پناہی کرنے میں اسرائیل کا بہت بڑا ہاتھ ہے کیوںکہ شام سے صرف صہونی حکومت کو ہی نقصان و خوف ہے جس کے سلسلہ میں صیہونی حکومت کے ٹیلی ویژن نے ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ اسرائیل نے اپنے اسپتالوں میں جبہۃ النصرہ اور داعش کے دہشت گردوں کا علاج کر کے دمشق حکومت کے مخالف دہشت گردوں کی حمایت عام کر دی ہے ۔

دوسری طرف جبہۃالنصرہ کے ایک زخمی دہشت گرد نے اسرائیلی حکومت کے ٹی وی رپورٹر کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ابھی کچھ دنوں پہلے دمشق حکومت کے بیس مسلح مخالف، ایک دھماکے میں ہلاک اور تیس زخمی ہوئے تھے، انھیں زخمیوں میں ایک میں تھا اور مجھے علاج کے لئے اسرائیل پہنچایا گیا ہے ۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬