‫‫کیٹیگری‬ :
11 April 2016 - 12:20
News ID: 9250
فونت
آیت الله نوری همدانی:
رسا نیوز ایجنسی – سرزمین قم ایران کے شیعہ مرجع تقلید حضرت آیت الله نوری همدانی نے اس بات کی تاکید کرتے ہوئے کہ شیعہ و سنی ایک دوسرے کے بھائی بن کر رہیں کہا: شیعہ و سنی کے درمیان اختلاف، دشمن کی خواہش و آرزو ہے ، لھذا آپ اتحاد کو قائم کر کے دشمن کی کوششوں پر پانی پھر دیں ۔
آيت الله نوري همداني


رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، مراجع تقلید قم ایران میں سے حضرت آیت الله نوری همدانی نے آج ایران کے سنی نشین علاقے صوبہ سیستان و بلوچستان کے بزرگان اور روسائی قبائل سے ملاقات میں انہیں مذھبی و مسلکی اتحاد و یکجہتی کی دعوت دی ۔


حضرت آیت الله نوری همدانی نے اس ملاقات میں آیۃ شریفۃ «محمد رسول الله والذین معه اشداء علی الکفار رحماء بینهم؛ ترجمہ: محمد (صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم) اللہ کے رسول ہیں اور جو لوگ ان کے ساتھ ہیں وہ کفار پر سخت گیر اور آپس میں مہربان ہیں، » کی تلاوت کرتے ہوئے کہا: آپ کا علاقہ نہایت اہم ہے کیوں کہ دشمن اس علاقے میں اختلافات کی بیج بونے میں کوشاں ہے مگر آپ اتحاد و یکجہتی کے ذریعہ اسلام و مسلمانوں کی عظمت کو برقرار رکھ سکتے ہیں ۔


انہوں نے حضرت امام صادق علیہ السلام سے منقول روایت کی جانب اشارہ کیا اور کہا: دنیا کی بزرگترین نعمت اهل بیت اطھار(ع) کی ولایت ہے ، لھذا ولایت اور اهل بیت(ع) سے محبت دنیا و آخرت کا اھم ترین سرمایہ ہے ۔


حضرت آیت الله نوری همدانی اتحاد اسلامی کے حوالے سے سوره فتح میں موجود احکام الھی کی جانب اشارہ کیا اور کہا: رسول(ص)، خدا کے بھیجے ہوئے نبی ہیں لھذا ان کے ماننے والوں کا فریضہ ہے کہ انہیں کی طرح ایک دوسرے کے ساتھ مہربان رہیں ، ایک دوسرے سے شفقت و محبت کے ساتھ پیش آئیں اور کفار کا خوف دل میں نہ رکھیں ، لھذا ہم ھرگز اتحاد و برادری سے غافل نہ ہوں ۔


انہوں نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ دشمن ہمیشہ ہماری گھات میں ہے کہا: امریکا اور صھیونیت کی تمام کوششوں کے باوجود مسلمانوں میں آئے دن اتحاد کی طاقت بڑھتی جارہی ہے اور لوگوں کے دلوں میں دشمن کی نفرت بڑھتی جارہی ہے ۔


انہوں نے شیعہ و سنی کو ایک دوسرے کا بھائی بتاتے ہوئے کہا: ہم اہل سنی کے ساتھ بھائی طرح رہیں ، ان کی مسجدوں میں جائیں ، کیوں اختلافات دشمن کا مطالبہ ہے اور اسی لئے داعش و بوکوحرام جیسے گروہوں کو وجود میں لایا گیا تاکہ ہم ایک دوسرے کے گریبان گیر رہیں اور امریکا و استکباری طاقتیں سکون کی سانس لے سکیں ۔


 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬