17 April 2016 - 13:20
News ID: 9274
فونت
عبداللہ رضا :
رسا نیوز ایجنسی ـ جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان راولپنڈی ڈویژن کے صدر نے کہا : جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام وحدت اسلامی کانفرنس ۱۵ مئی ۲۰۱۶ کو راولپنڈی آرٹس کونسل ہال میں منعقد ہوگی ۔
عبداللہ رضا


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان راولپنڈی ڈویژن کے صدر نے اپنے ایک بیان میں کہا : عالم اسلام میں بڑھتی ہوئی صیہونی و طاغوتی سازشیں جہاں پوری دنیا میں ملت اسلامیہ کا شیرازہ بکھیرنے میں مصروف عمل ہیں ۔

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا : ملک عزیز پاکستان بھی ان سازشوں سے محفوظ نہ رہ سکا۔ ملک عزیز پاکستان میں تفرقہ بازی، دہشت گردی ، الزام تراشیاں، اور بے شمار دیگر ہتھکنڈے استعمال کر کے وحدت کو پارہ پارہ کرنے کے مکروہ حیلے کیے گئے۔

عبداللہ رضا نے بیان کیا : یہاں تک کہ ملک عزیز کے تعلیمی ادارے جہاں اقبال کے شاہین فکری بلندیوں کی طرف گامزن تھے اور جنہوں نے مستقبل میں اس ملک کی باگ دوڑ سنبھالنی ہے وہاں بھی نظریاتی دہشت گردی اور شدت پسندی کو فروغ دینے کے لیے دشمن اسلام متحرک ہو گیا۔

انہوں نے کہا : عالم اسلام کے حالات، شعائر اللہ کے خلاف گستاخانہ کوششیں، ملک میں دہشت گردی کے پے درپے واقعات، اور ملک کے نظریاتی تشخص کو مسخ کرنے کی کوششیں جیسے موضوعات اس بات کے متقاضی ہیں کہ ملک کے تعلیمی طبقے سے تعلق رکھنے والے افراد اور بالخصوص طلباء تنظیمیں ان موضوعات کے کے حوالے سے ہم آہنگ ہوں۔

ڈویژنل صدر نے تاکید کی : جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان (راولپنڈی ڈویژن) کے زیر اہتمام’’وحدت اسلامی کانفرنس‘‘ اسی فکر کا حاصل ہے۔ اتحاد و وحدت کے عنوان سے منعقدکی گئی اس کانفرنس میں علماء، دانشور، سیاسی و مذہبی قائدین، اساتذہ ، صحافتی برادری کے اراکین، اور متحدہ طلباء محاذ میں موجود طلباء تنظیموں کے صدور/ نمائندگان شرکت فرما رہے ہیں۔

عبداللہ رضا نے وضاحت کرتے ہوئے کہا : اس کانفرنس کا مقصد اقبال کے شاہینوں میں اتحاد و وحدت کی فضا پیدا کرتے ہوئے ان کو ایک دوسرے کے قریب لانا اور اس قربت کے ذریعے کسی بھی قسم کے منفی پروپیگنڈے سے ان کو دور رکھنا ہے۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬