‫‫کیٹیگری‬ :
17 April 2016 - 20:41
News ID: 9276
فونت
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر :
رسا نیوز ایجنسی ـ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے عالم اسلام کی مشکلات کے حل کے لئے ایران اور ترکی کے تعاون میں توسیع پر تاکید کی ہے ۔
حجت الاسلام و المسلمين ڈاکٹر حسن روحاني


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حجت الاسلام حسن روحانی نے ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں ایران اور ترکی کی اسٹریٹیجک تعاون کونسل کے مشترکہ اجلاس میں شرکت کی ۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے اس اجلاس میں کہا : ترکی کو اسلامی تعاون تنظیم کی سربراہی حاصل ہونے کے ساتھ ہی تہران اور انقرہ ایک دوسرے کے تعاون سے عالم اسلام کی مشکلات کے حل میں مدد کرسکتے ہیں ۔

حسن روحانی نے اپنے بیان میں وضاحت کی : آج خوش قسمتی سے ایران اور ترکی کا مشترکہ تعاون کمیشن بہت زیادہ فعال ہوگیا ہے، ایران اور ترکی کے معاشی اور تجارتی تعلقات میں توسیع کے لئے سب سے اہم قدم یہ ہوگا کہ بینکنگ کے شعبے میں تعاون کے ذریعے تمام رکاوٹوں کو برطرف کیا جائے ۔

انہوں نے کہا : پابندیاں اٹھائے جانے کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان بینکنگ تعاون میں تیزی لائے جانے کے لئے ماضی سے زیادہ حالات سازگار ہوئے ہیں اور آج ہم اس سلسلے میں نئے دور کے آغاز کا مشاہدہ کر رہے ہیں ۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے امید ظاہر کی کہ ایران اور ترکی کے سرکاری اور نجی بینکوں کے درمیان تعاون کو مزید فروغ حاصل ہوگا ۔

ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے بھی اس اجلاس میں کہا کہ، اسلامی تعاون تنظیم کے اجلاس کے فورا بعد، اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر کا دورہ انقرہ، دونوں ملکوں کے درمیان تعاون میں توسیع کے لئے مناسب موقع ہے ۔

انہوں نے کہا : ایران اور ترکی ایک دوسرے سے جدا نہیں ہیں اور عالمی حالات کو صحیح طور پر درک کرتے ہوئے اور نئے مواقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنے تعلقات کو فروغ دے سکتے ہیں ۔

رجب طیب اردوغان نے بیان کیا : ہمیں چاہئے کہ دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کے فروغ اور اس راہ میں حائل رکاوٹوں کو برطرف کرنے کے لئے اپنے سیاسی عزم کا مظاہرہ کریں کیوں کہ آج دونوں ملکوں کے تعلقات میں زیادہ سے زیادہ توسیع کے حالات فراہم ہوگئے ہیں ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬