‫‫کیٹیگری‬ :
20 April 2016 - 10:21
News ID: 9287
فونت
آیت الله محسن اراکی:
مدرسین حوزہ علمیہ کونسل کے رکن نے کہا: امریکا و انگلینڈ اور عالمی استکبار کے خلاف خاموش رہنے والے علماء کرام کا انجام بھی استکبار کے مانند ہوگا کیوں کہ آمریت اور استکبار کے مقابل امت مسلمہ کا دفاع ہر مسلمان کی ذمہ داری ہے ۔
آيت الله محسن اراکي


رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، مجمع جہانی تقریب مذاہب اسلامی کے جنرل سکریٹری آیت الله محسن اراکی نے امریکن اسلام اور انگریزی شیعیت کے عنوان سے ہونے والے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا: امریکن اسلام اور انگریزی شیعیت عالمی استکبار کے اھداف کو جامعہ عمل پہنانے میں مصروف ہے ۔


انہوں نے یہ کہتے ہوئے کہ جس جگہ بھی کج فکری اور انحراف موجود ہو وہ عالمی استکبار کے مراکز ہیں کہا: وہابیت کا اسلام امریکن اسلام ہے جو امت مسلمہ میں تفرقہ انگیزی اور اختلاف میں مصروف ہے ۔ 


 آیت الله اراکی نے انقلاب اسلامی ایران کو حسینی انقلاب کا مظھر جانا اور کہا: انگریزی شیعیت کا مقصد مذھب کو دینی حقائق سے خالی اور احساسات و جزبات اور خرافات پر استوار کرنا ہے یعنی امت کو امام سے دور کرنا ہے ۔


انہوں نے  مزید کہا: امریکا و انگلینڈ اور عالمی استکبار کے خلاف خاموش رہنے والے علماء کرام کا انجام بھی استکبار کے مانند ہوگا کیوں کہ آمریت اور استکبار کے مقابل امت مسلمہ کا دفاع ہر مسلمان کی ذمہ داری ہے ۔


مدرسین حوزہ علمیہ کونسل کے رکن نے عالمی استکبار اور سعودیہ عربیہ کے آپسی اتحاد کی جانب اشارہ کیا اور کہا : عصر حاضر میں آل سعود، عالم اسلام کی سب سے بڑی مشکل ہے ، یہ حکومت عالمی استکبار سے متحد ہوکر علمائے کرام اور اتحاد اسلامی کے حامیوں کو قتل کرنے میں مصروف ہے ۔


انہوں نے مزید کہا: امریکن اسلام اور انگریزی شیعیت سے خطرہ بہاییت سے بھی کہیں زیادہ ہے لھذا ان کے خلاف اتحاد و یکجہتی کی شدید ضرورت ہے ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬