10 February 2010 - 18:40
News ID: 944
فونت
اسلام آباد پاکستان کے امام جمعہ :
رسا نیوز ایجنسی ـ اسلام آباد پاکستان کے امام جمعہ شیخ شفا نجفی سے رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر سے گفتگو ہوئی ۔
امام خميني رحم? اللہ عليہ

 

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کے ساتھ حجۃ السلام شیخ شفا نجفی امام جمعہ اسلام آباد پاکستان سے ہوئی گفتگو کے مطابق انھوں نے امام خمینی (رہ) کی سیرت کے مختلف خصوصیت بیان کرتے ہوئے ان کی منظم زندگی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: امام خمینی (رہ) اپنے ھم عصر علماء کے درمیان منظم اور اصولی زندگی بسر کرنے کے صفات سے مشھور تھے ۔


امام جمعہ اسلام آباد نے اسلامی انقلاب کی تحریک کی کامیابی کو امام خمینی (رہ) کی منظم کارکردگی اور ان کے جد امجد امیر المومنین کی سیرت پر عمل کرنے کو بتایا ہے اور کہا : ان کی ایک اھم خصوصیت یہ ہے کہ وہ تحریک انقلاب اسلامی کے  امور میں تمام کام بہت ہی نظم و ضبط کے ساتھ انجام دیتے تھے ، انہوں نے اس امور کو اپنے جد امجد امیر المومنین کے فرمان اوصیکم عباد اللہ و نظم امرکم سے لیا ہے جس میں انہوں نے تقوی الھی اور امور کے منظم ہونے کی تاکید کی ہے ، اس پر سو فیصد عمل کرنے کی کوشش کرتے تھے ۔


شیح شفا نجفی نے اپنے ذاتی مشاھدہ کو بیان کرتے ہوئے کہا : امام خمینی (رہ) کے منظم ہونے کا مشاھدہ میں نے خود بھی اپنے طالب علمی کے دور میں کیا جب میں نجف اشرف میں تھا ، ھم لوگ دیکھا کرتے تھے کہ وہ رات کو مخصوص وقت میں امیر المومنین علی ابن ابیطالب علیہ السلام کے زیارت کے لئے جاتے تھے جو کہ حلقہ علماء میں شہرت پا چکی تھی اور لوگ ان کے جانے کے وقت اپنی گھڑی کا وقت صحیح کیا کرتے تھے ۔


انہوں نے امام خمینی (رہ) کی زندگی کو ایک سادہ زندگی سے تعبیر کرتے ہوئے کہا : وہ ایک سادہ زیست بشر تھے وہ نہایت سادگی سے اپنی زندگی گزارتے تھے ۔


جامعیہ اھل بیت علیہ السلام کے سربراہ نے امام خمینی (رہ) کے یقین اور قاطعیت کو خدا سے خاص رابطہ جانا اور ان کے ان صفات کو ایران کی کامیابی کا راز بتایا اور وضاحت کی : ایران کی کامیابی اور سر بلندی کی وجہ ان کا اعتماد اور قاطعیت ہے ان کو اپنے فیصلہ میں کسی قسم کا تردد اور تذبذب نہی ہوتا تھا اور یہ ایک اللہ کی طرف سے ان کے ساتھ عنایت خاص ہوا کرتی تھی اور خدا نے خود فرمایا ہے کہ جو لوگ ھمارے راستہ میں جہاد کرتے ہیں ھم ان کو راہ دکھاتے ہیں اور ان کی مدد کرتے ہیں ۔


شیخ شفا نجفی نے کہا : امام خمینی (رہ)  جہاد کے راہ پر گامزن تھے لہذا اللہ کی طرف سے وقت بر وقت ان کی راہنمائی ہوا کرتی تھی اور بر وقت اور اھم فیصلہ میں ان کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہی کرنا ہوتا تھا بلکہ انقلاب کے بنیادی رکن اور ان کے اھم افراد جیسے ھاشمی رفسنجانی جو کہ خود بھی بین الاقوامی ، سیاسی اور با ہوش شخصیت کے مالک ہیں اور دوسرے افراد بھی کہا کرتے تھے کہ جب بھی سخت اور پیچیدہ مسئلہ میں ھم لوگ الجھتے تھے اور ان کے پاس لے کر جاتے تھے تو وہ  اس کو بھت ہی آسانی اور سادگی سے حل کر دیا کرتے تھے ان کو اپنے فیصلہ میں کوئی بھی تردد اور تامل نہی ہوا کرتا تھا ان کو اپنے فیصلہ پر پوری قاطعیت حاصل تھی ۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬