14 February 2010 - 23:03
News ID: 952
فونت
دلگان کےامام جمعه:
رسا نیوزایجنسی - دلگان کےامام جمعه نے قرانی نشست میں میں کہا : قرآن کی هدایت عترت کی عنایت پہ میسر ہے.
قراني نشست

 

رسا نیوزایجنسی کے رپورٹرکی زاھدان سے رپورٹ کےمطابق ، مرسل اعظم ، نبی مکرم (ص) کی وفات اورامام حسن مجتبی و علی بن موسی الرضا علیھما السلام کی شھادت کی مناسبت سے قرآنی مرکز بیت الاحزان کی مشارکت کے ساتھ مصلی امام علی(ع) میں قرانی نشست کی انعقاد کیا گیا. 

 
شھردلگان کےامام جمعه ، حجت الاسلام عظیم بامری نے اس پروگرام میں یہ بیان کرتے ہوئے کہ قرآن کی هدایت عترت کی عنایت پہ میسر ہے کہا : وہ لوگ جو قران کے راستے پر گام زن ہیں اوراھلبیت (ع) کی ھدایت سے سرفرازہیں فتنه روزگار ھرگز ان کے دامن گیر نہی ہوسکتا .


انہوں نے مزید کہا : جس نے بھی اس الھی وسیلہ کا دامن تھامہ ھرگزگمراہ نہی ہوا .


حجت الاسلام بامری نے جمهوری اسلامی ایران کے حکومت کے ثمرات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا : جمهوری اسلامی ایران کے اس نظام کی دین ہے کہ ملک میں اس طرح کی قرانی نشستوں کا انعقاد کیا جارہا ہے  .  

  
شھردلگان کےامام جمعه نے قرآنی مرکز بیت الاحزان کی سرگرمیوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا : اس ادارہ نےسن 2008 سے اپنی سرگرمیاں شروع کی اورامید ہے کہ اسی طرح اپنی کامیابی کی راہوں پہ گامزن رہے گا .

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬