14 February 2010 - 23:04
News ID: 953
فونت
شیخ کربلایی نے خبردی:
رسا نیوزایجنسی - آیت الله سیستانی کے کربلا میں نمائنده نے آیت الله سیستانی کی زائرین امام حسین (ع) سے ملاقات میں مسلمانوں کے درمیان مذھبی اختلافات کو دور رکھنے اور ان کے درمیان اتحاد کے سلسلے میں اس مرجع تقلید کی تاکید کی خبر دی .
آيت الله سيستاني


 

رسا نیوزایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ، آیت الله سیستانی کے کربلا میں نمائنده حجت الاسلام و المسلمین شیخ محمد مهدی کربلائی نے گذشته روز نماز جمعه جو مطهر امام حسین (ع) میں منقد ہوا، کے خطبوں میں آیت الله سید علی سیستانی کی بیرونی ممالک کے زائرین سے ملاقات میں اپ کی فرمائشات کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا: اس مرجع تقلید نے اس ملاقات میں مسلمانوں کےدرمیان اتحادکی سفارش کرتے ہوئے مذھبی اختلافات سے اجتناب کرنے کی تاکید کی اوراپ نے فرمایا کہ اپس میں محبت وبھائی چارگی کےساتھ زندگی بسر کریں. 

    

انہوں نے بیرونی اورمقامی دھمکیوں کے سلسلے میں انتظامیہ کو مزید چوکسی کی تاکید کرتےہوئے کہا : پیغمبراسلام (ص) کی وفات اور شهادت امام حسن (ع) کے موقع پر اور نجف اشرف میں ھزاروں شیعیان اهل بیت علیھم السلام کی موجودگی کےحوالے سے مکمل طور پر ھوشیار رہیں کیوں کہ دھشت گردمکمل طور پر انتظامی اورامنیتی مسائل پر نگاہ رکھے ہوئے ہیں ایک ذرا سی چوک انہیں اپنے مقاصد میں کامیاب کررسکتی ہے.   

 
شیخ عبدالمهدی کربلائی نے الیکشن امیدواروں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا : تمام سیاسی احزاب ملک اورعوام کی خدمت کا جذبہ رکھیں اور بغیر مقام وعھدے کو نگاہ میں لائے عوام کے حقوق اورمصالح مد نظر قرار دیں کیوں کہ وہ لوگ جو اس کے علاوہ کسی اور چیز کو ملحوظ نظر قرار دیں گے معصیت اور گناہ پروردگار کے مرتکب ہوں گے. 


واضح رہے کہ عراقی پارلیمنٹ الیکشن ائندہ ماہ میں عراق میں منعقد ہوگا

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬