17 February 2010 - 19:10
News ID: 964
فونت
۲۵ فروری ؛
رسا نیوز ایجنسی ـ علامه محمد تقی مجلسی کی یاد میں جامعة المصطفی العالمیہ کے اصفھان شعبہ کی طرف سے ۲۵ فروری کو کانفرنس کا انعقاد کیا گیا ہے ۔
علامه محمد تقی مجلسی کی یاد میں کانفرنس کا انعقاد ہو رہا ہے

 

حجت‌ الاسلام مهدی حافظی جامعة المصطفی العالمیہ کے اصفھان شعبہ کے تحقیقی امور کے ماھر نے رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر سے گفت و گو میں علامه محمد تقی مجلسی کی یاد میں کانفرنس کا انعقاد جامعة المصطفی العالمیہ کے اصفھان شعبہ کی کوشش سے سلسلہ حیات دوبارہ  کی کانفرنس ۲۵ فروری کو منعقد ہونے کی خبر دی ہے ۔


انھوں نے اس بیان کے ساتھ کہ اس کانفرنس میں محقق و عارف، مجلسی اول کی شخصیت اور شیعہ عالموں کی کارکردگی کو سراھا جائیگا بیان کیا : علامه محمد تقی مجلسی کی شخصیت و ان کی سوانح حیات و علمی طریقہ کار اور معنوی سیر و سلوک ان کانفرنس کے اصل عنوانوں میں سے ہونگے ۔


حجت‌الاسلام حافظی نے اپنی گفتگو کو جاری رکھتے ہوئے کہا : جملہ استادوں، محققین، اور اسکالر اور اھل ذوق حضرات سے ان کی شخصیت اور اس عالم کے آثار کے لئے دعوت دی جا رہی ہے کہ اپنی علمی و تحقیقی آثار ۱۹ فروری ۲۰۱۰ تک اس پتہ پر ارسال کریں ؛ اصفهان ـ میدان قیام ـ بازار ریسمان ـ مدرسه علمیه حکیمیه یا  ایمیل ایڈریس isfahan@miu.ac.ir


انہوں نے اس بیان کے ساتھ کہ سیکریٹری آفس کی طرف سے تائید ہوئے تمام مقالات کانفرنس کے مقالات کے مجموعہ میں چھاپے جائینگے وضاحت کی : علمی اور تحقیقی مقالات حد اکثر ۲۵ صفحہ پر مقالات کے خلاصہ کے ساتھ ٹاٰپ کئے ہوئے word 2003 پر ارسال کریں ۔


جامعة المصطفی العالمیہ کے اصفھان شعبہ کے تحقیقی ماھر نے کہا : جامعة المصطفی العالمیہ کے اصفھان شعبہ نے  صوبہ اصفھان کے وقف اور خیریہ امور و اصفھان یونورسیٹی اور اصفھان کے شھری کارپریشن کے ھمکاری سے انعقاد کر رہا ہے ۔


قابل ذکر ہے کہ اس زیادہ معلومات حاصل کرنے کے لئے اس نمبر پر فون کریں ۴۴۵۴۲۵۳  -۳۱۱- ۰۰۹۸

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬