17 February 2010 - 21:13
News ID: 966
فونت
آیت الله نوری همدانی:
رسا نیوزایجنسی - حضرت آیت الله نوری همدانی نے انقلاب کے توسعہ کے حوالے سامراجیت کے خوف کے اسباب بیان کرتے ہوئے کہا : بین الاقوامی سامراجیت کہ ان میں سب سے اوپر امیریکا ہے انقلاب اسلامی سے مقابلے کے لئے مختلف پروگرام امادہ اورسازش کررکھی ہے .
آيت الله نوري همداني



رسا نیوزایجنسی کے رپورٹرکی رپورٹ کے مطابق ، قم کےمراجع تقلید میں سے حضرت آیت الله حسین نوری همدانی نے اج ظھر کے وقت شهید مدرسی تعلیمی سنٹرتهران کے اھل کاروں اورمختلف طبقے کی عوام سے ملاقات میں انقلاب اسلامی ایران سے مقابلے کے لئے امیریکا کے مختلف پروگراموں اورسازشوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا : یہ لوگ اج قوموں اورملتوں کی بیداری سے حیران وپریشان اور خائف ہیں اسی بناء پر مستقل کوشش کررہےہیں کہ اس انقلاب کومزید بڑھنے سے روک سکیں  

 

اس مرجع تقلید نے ثقافت انقلاب اسلامی ایران کے توسعے سے سامراجیت کو احساس خطر کرنے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا : بین الاقوامی سامراجیت کے جس میں سب سے اوپر امیریکا ہے انقلاب اسلامی سے مقابلے کے لئے ھر ناکام کوشش ، پروگرام اورسازش کررہے ہیں.

 

دنیاے تشیع کے اس مرجع تقلید نے بیان کیا: امیریکا مغربی دنیا میں اسلام سے خائف کرنے میں ہے اور جب خاورمیانہ میں اتا ہے تواس کوشش میں مشغول ہے کہ منطقہ کے ممالک کو ایران سے خائف کرے. 


حوزه علمیه قم کے درس خارج کے اس استاد نے مزید کہا : امیریکن وزیر خارجہ کہ جس نے ابھی حال ہی میں خاورمیانہ کا سفر کیا ہے اس نے ممالک کےحکام سے ملاقات میں کوشش کی کہ مختلف بہانے خصوصا ایٹمی مسائل کے ذریعہ انہیں ایران سے  خائف کرے اور وہ یوں ظاھر کررہے ہیں کہ جمهوری اسلامی ایران ان کے اور اس علاقےکے لئے بہت بڑی دھمکی ہے. 

 

انہوں نےیہ بیان کرتے ہوئے کہ امیریکا نےعلاقے کے ممالک کو ھمارے خلاف بھڑکانے کی کوشش کی کہا : خوشی کی بات یہ ہے کہ یہ ممالک امیریکا کی چال بازی کے دھوکھے میں نہی ائے  اور انہوں نے کہا کہ ایران سے ھمارے تعلقات اچھے ہیں اوریہ لوگ جس طرف بھی تیر چلاتے ہیں بے سود ہوتا ہے  .

 

انہوں نے یہ بیان کرتے ہوئےکہ انقلاب اسلامی ایران کی بنیاد دین پر ہے اوراپ نے22 بهمن ایران کی ازادی کے دن نکلے جلوس میں عوام موجودگی کی قدردانی کرتے ہوئے کہا : حکومت کے دینی رنگ 30جنوری اور22 بهمن کوعوام کی موجودگی کا سبب ہوا.

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬