20 February 2010 - 15:18
News ID: 973
فونت
آج سے ؛
رسا نیوز ایجنسی ـ ایران کے حوزہ علمیہ کے تعلیمی بخش کے مدیر نے کہا : آج سے ایران کے حوزہ علمیہ میں داخلہ کے لئے اس ملک کے برادران اپنا فارم انٹر نٹ کے ذریعہ بھر سکتے ہیں ۔
ایران کے حوزہ علمیہ میں شائیقین کے داخلہ کے لئے اسم نویسی شروع

 

حجت‌الاسلام علی عباسی، ایران کے حوزہ علمیہ کے تعلیمی بخش کے مدیر نے رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر سے ہوئے گفتگو میں کہا : آج سے حوزہ علمیہ میں داخلہ کے لئے انٹرنٹ کے ذریعہ برادران اپنا فارم بھر سکتے ہیں ۔


انہوں نے کہا : حوزہ علمیہ میں تعلیم حاصل کرنے کے شائقین برادران حوزہ علمیہ کے تعلیمی بخش کے انٹرنٹ سائٹ کے اس ایڈرس پر  WWW.HOWZEH-QOM.COM اپنا نام ثبت کرنے کی پہل کریں ۔


حجت الاسلام عباسی نے وضاحت کی فارم بھرنے کی تاریح ۲۰ فروری سے ۳۰ مارچ تک ہوگی شائقین حضرات ضروری ھدایات و قوانیں کے معلومات کے لئے اور اسم نویسی کے لئے انٹنٹ کارڈ ہر شہر کے پوسٹ آفس سے حاصل کر سکتے ہیں ۔


حجت‌الاسلام عباسی اس بیان کے ساتھ کہ دس ھزار طالب علم اس ملک کے مختلف شہر کے حوزہ علمیہ میں قبول کئے جائینگے قم کے مدرسوں میں قبول ہونے کے سلسلہ میں کہا : پہلے علاقہ کے ہی مدرسوں میں ہی طالب علموں کو قبول کیا جائیگا ، اور قم میں محدود ظرفیت کی بنا پر میریٹ اور انٹرویو میں کامیاب ہونا تاثیر گزار ہوگا، قم کے مدرسہ علمیہ میں ۱۲۰۰ نفر کے قبول کرنے کی ظرفیت ہے ۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬