رسا نيوزا يجنسي کے رپورٹرکي سوريہ سے رپورٹ کے مطابق ، هفته وحدت کي مناسبت سے کتاب «الوحدة الاسلامية في فکر الامام السيد علي الخامنئي» سوريہ ميں دفتر رهبر معظم کي جانب سے عربي ميں ترجمہ کرکے منتشر کي گئي .
يہ اثر کتاب "اکسير اعظم - انسجام اسلامي" کا ترجمہ ہے جو سن 2008 ميں سال وحدت ملي و انسجام اسلامي کي مناسبت سے چھپي تھي.
اس کتاب نے اپ کے صدرجمھوريہ کے زمانے سے اج تک اتحاد کے موضوع پرکے تمام بيانات کو اکٹھا کيا ہے .
اسلامي يکجہتي کے عنوان سے اس کتاب کا پہلا حصہ مندرجہ ذيل موضوعات پر مشتمل ہے :
مسلمانوں ميں اتحاد اوريک جہتي کي ضرورت اور اسکي اھميت ، اتحاد اوريک جہتي کے محور ، اتحاد اوريک جہتي کے توسعہ کے زمينے ، اتحاد اور يک جہتي کي برکتيں ، اتحاد اور يک جہتي کے ايجاد کرنے کے اسباب ، اتحاد کے سلسلے ميں مسلمانوں کے وظائف ، وحدت کے منادي ، اتحاد کے نمونے ، اتحاد کي روکاوٹيں ، اتحاد کي موجودہ وضعيت وغيرہ عناوين پر مشتمل ہے .
اس کتاب کا دوسرا حصہ دنياے اسلام ميں تفرقے کے عنوان پر مشتمل مندرجہ ذيل موضوعات کا حامل ہے :
تفرقہ کي تعريف ، اختلاف نظراور تفرقہ کے درميان فرق ، تفرقہ ايجاد کرنے کے اسباب وعلل، تفرقہ کي قسميں ، تفرقہ کے زمينے ، امت اسلاميہ ميں تفرقے کے اثرات اور خطرات ، تفرقے سے مقابلہ ، تفرقہ اوراس کے اثرات کے نمونے کا تذکر کيا گيا ہے.
يہ کتاب معروف اور مشھورلبناني محقق"سيد عباس نورالدين" کا اثر ہے .