23 February 2010 - 12:01
News ID: 990
فونت
رسا نیوزایجنسی – نجف اشرف کے مراجع تقلید میں سے آیت الله فیاض نے عراقی پارلیمنٹ الیکشن میں شرکت نہ کرنے کے برے نتائج سے باخبر کیا .
آيت الله فياض



رسا نیوزایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ، نجف اشرف کے مراجع تقلید میں سے آیت الله شیخ اسحاق فیاض نے اپنے بیانیہ میں تمام عراقیوں کو پارلیمنٹ الیکشن میں شرکت کرنےکی دعوت دیتے ہوئے شرکت نہ کرنے کے برے نتائج سے باخبر کیا .


اس بیانیہ میں ایا ہے : میں کسی بھی کنڈیڈیٹ کی حمایت نہی کرتا مگر تمام عراقیوں سے گزارش ہے کہ اس الیکشن میں ضرور شرکت کریں کیوں کی ترقی اسی پر منحصر ہے .

 

انہوں نے پارلیمنٹ الیکشن میں شرکت نہ کرنے کے برے نتائج سے باخبر کرے ہوئے کہا : عدم شرکت اس بات کا سبب ہوگی مخلص افراد حکومت سے دور رہ جائیں گے اورنااھل افراد اسکی جگہ لے لیں گے .


آیت الله فیاض نے سیاسی گروپ کو شفافیت کی دعوت دیتے ہوئے کہا : سیاسی گروپ اپنے پروگرام صاف وشفاف طورپیش کریں اور ایک دوسرے پر تھمت لگانے سے پرھیز کریں کیوں کہ یہ کام خود انہیں نقصان پہونچائے گا اور عراقیوں کے دل میں بھی نفرت کے ایجاد کرنے کاسبب ہوگا  .


واضح رہے کہ عراقی پارلیمنٹ الیکشن 7مارچ کو عراق میں ہوگا .

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬