دیرالزور میں داعش کے کار بم حملے میں ۲۰ افراد ہلاک
 دھماکہ

رسا نیوز ایجنسی کی سانا سے رپورٹ کے مطابق، شام کے صوبہ دیرالزور میں داعش کے کار بم حملے میں 20 افراد ہلاک اور 30 زخمی ہوگئے ہیں ۔

اطلاعات کے مطابق دیر الزور میں حملہ آور نے بارود سے بھری کار مصروف اور گنجان آباد علاقے میں ہجوم سے ٹکرا دی جس کے نتیجے میں زور دار دھماکہ ہوا اور 20 افراد جاں بحق ہوگئے جب کہ 30 زخمی ہیں جنہیں طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰