آیت الله مکارم شیرازی :
سود کا رواج معاشرے کو الہی رحمت و عنایت سے دور کرتا ہے / دعا قبول نہ ہونے کی وجہ شبہ دار پیسے ہیں
آیت الله مکارم شیرازی

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق حوزہ علمیہ قم میں درس خارج کے مشہور و معروف استاد حضرت آیت الله ناصر مکارم شیرازی نے ایران کے مقدس شہر قم کے مسجد اعظم میں منعقدہ اپنے درس خارج میں دعا کے قبول نہ ہونے کی وجہ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : ہم لوگوں کے زمانہ کی مشکلوں میں سے ایک یہ ہے کہ بغیر شبھہ کا کھانا کہیں نہیں ملتا ہے ، اس کی وجہ یہ ہے کہ سب پیسے بینک میں جاتے ہیں اور بینک میں ربا خوری ہے ، حلال پیسے اس پیسے میں مل جاتا ہے اور تمام امور اور زندگی کے پلان و اخراجات اسی پیسے سے ہوتے ہیں ۔

انہوں نے اپنی تقریر کے دوسرے حصہ میں ملک کے زیادہ تر علاقہ میں خشکسالی ہونے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے وضاحت کی : بعض لوگ مختلف طریقہ سے کہتے ہیں کہ بارش کے لئے نماز استسقاء کیوں نہیں پڑھی جاتی ہے ، میں خود اپنے لئے کہتا ہوں کہ نماز استسقاء کے لئے کچھ لزومات ہیں کہ اس کو انجام دینا ہمارے لئے مشکل ہے ۔

مرجع تقلید نے بیان کیا : جب نماز استسقاء نہیں پڑھ سکتے ہیں تو خلوص نیت کے ساتھ دعا اور استغفار کرنا چاہیئے اور صحیفہ سجادیہ اور روایات میں جس چیز کو دعا کے قبول ہونے میں تاثیر گزار بیان کیا گیا ہے وہ صلوات ہے ، اسی طرح روایت میں ہے کہ کوئی سات بار «یا ارحم الراحمین» کہے تو خداوند عالم اس کی دعا کو قبول کرتا ہے ۔

حضرت آیت الله مکارم شیرازی نے اپنے شاگردوں کے ساتھ الہی رحمت بارش کے نزول کے لئے اس طرح دعا کی :

اللهم انّی استغفرک من جمیع ذنوبی و اتوب الیک، استغفرک من جمیع ذنوبی و اتوب الیک، اللهم اغفرلنا ذنوبنا واستر عیوبنا وکشف عنا ما اهمّنا من امر دیننا و دنیانا۔ أَمن يجيب المضطر إذا دعاه ويكشف السوء(سه مرتبه) یا من یجیب المضطر اذا دعا و یکشف السوء، اللهم نحن المضطرون۔ استجب دعائنا و اکشف عنّا السوء و البلاء۔ نسئلك باسمك العظيم الأَعظم الأعز الأَجل الأكرم يا الله (ده مرتبه) یا ارحم الراحمین(هفت مرتبه) اللهم  يا حميد بحق محمد يا عالي بحق علي يا فاطر بحق فاطمة  و يا محسن بحق الحسن و یا قدیم الاحسان بحق الحسين وَ بحق تسعة المعصومین من اولاد الحسین۔

اے خداوند عالم چودہ مقدس نور کا قسم دے رہا ہوں کہ پر برکت بارش مسلسل اس تشنہ زمین پر نازل فرما ؛ اے خداوند عالم تمام اسلامی ممالک اور جہاں بھی انسان بارش کے ضرورت مند ہیں ان کے لئے ہر طرح کے خطرہ سے خالی اپنی رحمت نازل فرما ؛ خداوند عالم اس تشنہ زمین کو سیراب کر ۔

 اللهم انزل علینا و انشر علینا رحمتک انک انت الولی الحمید، خداوند عالم اپنے بارگاہ سے خالی ہاتھ واپس نہ کر ۔ اے پروردگار به حق محمد و آل محمد صلواتک علیهم اجمعین ، ہمارے اس دعا کو قبول فرما ۔ خداوند عالم مختلف خطرہ خاص کر زلزلہ کو دنیا کے تمام مسلمانوں اور اس ملک کے لوگوں سے دور کر دے ۔ اے پروردگار عالم ہم لوگوں کو اپنے بارگاہ سے خالی ہاتھ واپس نہ کر ۔ بحق محمد و آله الطاهرین صلواتک علیهم اجمعین۔/۹۸۹/ف۹۷۱/۔