پاکستان؛
انسان شناسی اور عصر حاضر کے مسائل پر سیمینار منعقد
سیمینار انسان شناسی اور عصر حاضر کے مسائل / پاکستان

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،کوئٹہ پاکستان میں اسلامی معارف پر مبنی "انسان شناسی اور عصر حاضر کے مسائل" پر سیمینار کا انعقاد کیا جائے گیا جس میں کویٹہ میں ڈاکٹر سید احمد کاظمی خطاب کریں گے ۔

اس سمینار کے موضوعات مندرجہ ذیل ہیں:

انسان نے اپنی حقیقت سے غافل هے  اسی لئے شیطان، نفسانی خواہشات اور شہوتوں کا غلام و اسیر هے اور یہی اس کی تمام تر دنیاوی و نفسیاتی مسائل کا سبب هے. ایک مؤثر راہ حل یہی هے کہ انسان کو اس کی حقیقت سے آشنا کیا جائے تاکہ اس کی زندگی، درست سمت پر چلے اور اسے اپنے اچهے برے کی بہتر تمیز هو.

یہ سمینار اسی موضوع کو مزید واضح کرنے کیلئے رکها گیا هے.

انسان شناسی سیمینار میں آج کے دور کی مشکلات اور اسلامی تعلیمات کی روشنی میں انکے حل پر مبنی حاصل سیر بحث ہوگی ۔

سیمینار آج بروز منگل عصر کے وقت پانچ بجے میجر نادر آڈیٹوریم گلستان ٹاون کویٹہ میں منعقد ہوگا جس سے علامہ سید احمد کاظمی خطاب کریں گے۔

سیمینار میں تمام خواتین و حضرات کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰