سعودی عرب کے دو اہم فوجی کمانڈر ہلاک
میزائل

رسا ںیوز ایجنسی کی العالم سے رپورٹ کے مطابق، یمنی فورسز نے سعودی عرب کے 2 اہم فوجی کمانڈروں کو ہلاک کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق یمنی فورسز نے صوبہ مآرب کے علاقہ صرواح میں ایک کارروائی کے دوران سعودی عرب کے جنرل عبدہ حیدر کو ہلاک کردیا جبکہ مغربی ساحل کے محاذ پر بھی سعودی عرب کے اہم کماںڈر عبود احمد محسن الجمالی کو ہلاک کیا ہے۔ ادھر الحدیدہ شہر پر سعودی عرب کے جنگی طیاروں کے مجرمانہ ہوائی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰