حجت الاسلام مقصود علی ڈومکی :
کشمیری مسلمان فلسطین کے غدار عرب ممالک سے کوئی امید نہ رکھے

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے سیکریٹری جنرل حجت الاسلام مقصود علی ڈومکی نے نصیرآباد پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اسرائیل کو تسلیم کرنا امت مسلمہ اور قبلہ اول سے غداری ہوگی۔

انہوں نے بیان کیا : امریکہ جس کا دوست ہو اسے کسی دشمن کی ضرورت نہیں۔

انہوں نے کہا کہ کشمیری مسلمانوں پر جاری مظالم پر امت مسلمہ خاموش نہ رہے جن عرب ممالک نے فلسطین سے خیانت کی ان سے کشمیری مسلمانوں کو کسی خیر کی امید نہیں رکھنی چاہئے۔

پریس کانفرنس میں ایم ڈبلیو ایم نصیرآباد کے رہنما سید اختر نقوی بھی شریک تھے۔