ھندوستان: آن لائن «بقیع» سیمینار کا انعقاد

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، چوتھےامام معصوم(ع) کے روضے کی تخریب کی برسی پر «ولایت ٹی وی» اج ۳ بجے دن میں آن لائن «بقیع» سیمینار کا اہتمام کررہا ہے۔

ولایت ٹی ‌وی آٹھ شوال کی مناسبت سے یوم انہدام جنت البقیع اور چوتھے امام معصوم(ع) کے روضے کی مناسبت سے سیمینار کا اہتمام کررہا ہے۔

آن لائن میں پندرہ یوٹیوب شیعه چینل اور ولایت ٹی ‌وی کے ہمراہ دھلی نو سے اس سیمینار کو لائیو نشر کریں گے۔

بقیع سیمینار پیر، (یکم جون ۲۰۲۰) دن تین بجے منعقد ہوگا جسمیں حجت الاسلام محمد قاضی عسکری، حسین مهدی حسینی، نمایندہ رھبر انقلاب مهدی مهدوی‌پور، غلام مهدی خان، نثار حیدر آقا، محمد عابدی، محمدرضا گوپال پوری و سیدجلال نقوی شریک ہوں گے جبکہ خطابات کے علاوہ منقبت و سوز خوانی بھی ہوں گی۔/۹۸۸/ن