آیت اللہ یعقوبی کے آفس نے کرونا سے مقابلہ کے لئے نئی پہل کی

رسا نیوز ایجنسی کے نجف اشرف میں رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق عراق کے شیعوں کے مرجع تقلید حضرت آیت الله محمد یعقوبی کے آفس نے « مرجعیت آپ کے ساتھ ہے » کے عنوان کے ذریعہ جو لوگ عراق کے مختلف صوبوں میں گھڑ کے اندر قرنطینہ کی زندگی گزار رہے ہیں ان کے لئے نئی پہل شروع کی ہے ۔

اس نئی پہل میں جو لوگ اس وائرس میں مبتلی ہوئے ہیں ان کی سہولت کے لئے ڈاکٹر و طبی کار کنان سے رابطہ اور مادی و معنوی حمایت شامل ہے ۔

اسی طرح حوزات علمیہ کے افاضل نے مختلف گروہ تشکیل کر کے جرائم کش اشیای فراہم کر ریے ہیں اور سوشل میڈیا پر گروپ بنا کر لوگوں سے احتیاطی تدابیر اپنانے کی تاکید کر رہے ہیں اور جو لوگ اس میں مبتلی ہو چکے ہیں ان کی حالات کا جائزہ لے رہے ہیں اور ان کی مدد کر رہے ہیں ۔

اس سے پہلے حضرت آیت الله یعقوبی نے کرونا وائرس کے پھیلنے پر اپنے بیانیہ میں عراق کے اپنے تمام مذہنی آفسوں میں تاکید کی ہے کہ اس بیماری میں مبتلی افراد کی مدد میں کوتاہی نہ کریں اور فورا عملی قدم بڑھائیں اور ضرورت مند افراد و محتاجوں کی تسکین و سختی کو کم کرنے کے لئے ان کی ضرورتوں کو پوری کرنے میں پیش قدم رہیں ۔