آیت اللہ حافظ بشیر نجفی سے مجلس وحدت مسلمین کے اراکین کی ملاقات
بشير نجفي و راجہ  ناصر عباس جعفري حضرت آيت الله بشير نجفي


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آیت اللہ حافظ بشیر نجفی نے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے جنرل سکریٹری حجت الاسلام راجہ ناصر عباس جعفری کی قیادت میں ایم ڈبلیو ایم کے وفد سے نجف اشرف میں ملاقات کے دوران پاکستان میں ملت تشیع کی داخلی وحدت کیلئے کلیدی کردار ادا کرنے پر مجلس وحدت کی سرگرمیوں کو سراہا ۔


حجت الاسلام راجہ ناصر عباس جعفری نے اس ملاقات میں پاکستان کے امور پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا: بزرگان جو قدم اٹھائیں گے ہمیں معاون، مددگار اور خود بڑھ کر عمل کرنے والا پائیں گے ۔


آیت اللہ حافظ بشیر حسین نجفی نے یہ کہتے ہوئے کہ انہیں پاکستان میں مجلس وحدت کی فعالیت کی خبریں ملتی رہتی ہیں تاکید کی: ہمیں خوشی ہے کہ پاکستان میں ملت تشیع کی بیداری اور فعالیت میں ایم ڈبلیو ایم نے کلیدی کردار ادا کیا ہے۔ 


انہوں نے حجت الاسلام راجہ ناصر عباس جعفری سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا : ہمیں معلوم ہے کہ آپ نے کن حالات میں پاکستان ملت تشیع کو اکٹھا کیا اور انہیں اپنے حقوق کی بازیابی کیلئے بیدار کیا۔


واضح  رہے کہ اس ملاقات میں مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی جنرل سکریٹری حجت الاسلام راجہ ناصر عباس جعفری کے ھمراہ مرکزی سکریٹری سیاسیات ناصر عباس شیرازی، ایم ڈبلیو ایم نجف کے مسئول دفتر مہدی رضوی اور مولانا عمران کاظمی موجود تھے ۔