آیت ‏الله علوی گرگانی :
آل سعود اپنے اقتدار کی کمزوری کی تلافی کے لئے یمن پر حملہ کر رہا ہے
آيت الله علوي گرگاني


رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق حوزہ علمیہ قم میں درس خارج کے مشہور و معروف استاد حضرت آیت ‏الله محمد علی علوی گرگانی نے ایران کے انتظامی عملے اور سرحدی فورس کے بعض افراد سے ملاقات کی ۔

حضرت آیت ‏الله محمد علی علوی گرگانی نے اس ملاقات میں قرآن کریم کی ایک آیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے بیان کیا : تمام ادیان کے مسلم اصولوں میں دنیا اور جہان کو نشانہ بنایا گیا ہے کیونکہ خداوند عالم حکیم ہے اور حکیم شخص عبث و بے ہودہ فعل انجام نہیں دیتا ہے ۔

انہوں نے اپنی گفت و گو کو جاری رکھتے ہوئے وضاحت کی : حکمت یعنی مضبوط و مستحکم فعل ہے ، یہ جہان بغیر شک خداوند عالم کے فعل کے مطابق ہے کہ جو خاص استحکام و ثبات کا حامل ہے ۔

حوزہ علمیہ قم میں فقہ و اصول کے درس خارج کے مشہور و معروف استاد نے بیان کیا : اگر انسان اپنی قسمت و الھی مقدرات پر راضی ہو تو اپنی زندگی سے خوش رہے گا اور اگر اپنی زندگی کے بعض مرحلہ سے راضی نہیں ہے وہ خداوند عالم کے سلسلہ میں رضایت کے فوائد کو احساس نہ کرنے کی وجہ سے ہے ۔

انہوں نے قرآن کریم کی ایک آیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے بیان کیا : بے چینی انسان کی زندگی کے سکون کو ختم کر دیتی ہے ، اگر بعض لوگ اپنی زندگی میں بے چین ہیں وہ اس وجہ سے ہیں کہ خداوند عالم کے حکمت و قدرت و ہدایت پر ایمان نہیں لائے ہیں کیونکہ اگر انسان یہ جان لے کہ قسمت کا فیصلہ خداوند حکیم کی طرف سے ہے تو خداوند عالم کی طرف سے اطمینان قلب کے ساتھ مشکلات کا مقابلہ کرتے ہیں ۔
 
حضرت آیت ‏الله علوی گرگانی نے مسلم معاشرے کی اہم ترین مشکلات قرآنی تعلیمات سے دوری جانا ہے اور وضاحت کی : خطے اور مسلمانوں کی زیادہ تر مشکلات قرآن کریم سے دوری اور اس سے غلط استفادے کی وجہ سے ہے ، اگر قوم و حکومت قرآن کی طرف توجہ کرے تو بغیر کسی شک کے اسلامی معاشرے میں اقتدار و فلاح و بہبودی واپس آجائے گی ۔

انہوں نے سعودی عرب کی طرف سے یمن پر فوجی جارحیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے بیان کیا : سعودی عرب اپنی کمزوری کو چھپانے اور علاقے میں خاص کر یمن میں اپنی اہمیت و نفوذ کم ہونے کی وجہ سے اس ملک پر حملہ کر رہا ہے لیکن اس جنگ میں یقینی ناکامی کے بعد اپنی کمزاری کا زیادہ یقین حاصل کرے گا ۔

حوزہ علمیہ قم میں فقہ و اصول کے درس خارج کے مشہور و معروف استاد نے بیان کیا : ملک کی پلیس کو بھی با خبر ہونا چاہیئے کہ ہمیشہ قرآن مجید کے راہ میں آگے بڑھیں اور ولی امر مسلمین کے حکم کی پیروی کریں اور کسی بھی صورت میں اپنی قدرت و نفوذ سے قرآن کریم و اسلام کے علاوہ کسی راہ پر قدم نہ بڑھائیں ۔ 

انہوں نے امام جعفر صادق (ع) کی ایک روایت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے بیان کیا : امام جعفر صادق (ع) مذہب شیعہ کو دنیا کے کاملترین مذہب ہونے کی یقین دہانی کی ہے کیونکہ ان کے بیانات کے مطابق کہ کامل مذہب ہے کہ جس میں انسان کے مصلحت کے مطابق تمام منصوبہ پائے جاتے ہیں ۔

حضرت آیت ‏الله علوی گرگانی نے اپنی گفت و گو کو جاری رکھتے ہوئے اپنے اختمامی مراحل میں بیان کیا : پلیس انتظامیہ اور سرحدی فورس اس ملک کے سب سے زیادہ محنت کرنے والے گروہ میں سے ہیں اور اگر اپنے اسی کام کو اسلام کی ترقی کے مقصد میں جاری رکھیں تو ان کا کام شہادت سے کم نہیں ہے اور خداوند عالم نے ان لوگوں کو آخرت میں عظیم اجر دینے کا وعدہ کیا ہے ۔