رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شیعہ سپریم کونسل لبنان کے سربراہ آیت الله عبد الامیر قبلان نے اپنے بیانیہ میں داعش کے ہاتھوں ایتھوپیا کے 30 عیسائی شھریوں کے قتل عام پر شدید رد عمل کا اظھار کرتے ہوئے کہا : یہ جنایتیں دینی اور اخلاقی تعلیمات سے بلکل مختلف ہیں ، اور شدت پسندی کے مخالف اسلام سے کوسوں دور ہیں ۔
انہوں نے یہ کہتے ہوئے کہ تکفیری بغیر دلیل کے مختلف قبائل اور مذاھب کے پیرو افراد کا قتل عام کرتے ہیں کہا: دھشت گردانہ اقدامات اور جنایتیں ہم جس کے مختلف ممالک میں شاھد ہیں تکفیریوں کی ظالمانہ حقیقت کے بیان گر ہیں ۔
آیت الله قبلان نے تکفیری دھشت گرد اور صھیونیت کو ایک ہی سکہ کا دو رخ بتایا اور کہا: قتل ، جنایت ، نابودی اور ویرانی کا دونوں فطری کا خاصہ ہے ۔