یورپی یونین اور امریکا نے ؛
ایران کے خلاف عائد اقتصادی پابندیاں ختم کرنے کا اعلان کیا
ظريف اور موگريني


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عالمی جوہری توانائی ایجنسی کی رپورٹ کو مد نظر رکهتے ہوئے امریکا اور یورپی یونین نے اسلامی جمہوریہ ایران پر عائد اقتصادی پابندیاں ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے ۔

آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف اور یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ فدریکا موگرینی نے جوہری معاہدے کے نفاذ اور ایران مخالف پابندیوں کے خاتمے کے حوالے سے ایک مشترکہ بیان پڑها ۔

اس بیانیے کے مطابق، عالمی توانائی توانائی ایجنسی نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ایران نے مغربی طاقتوں کے ساتھ چھ ماہ پہلے طے پانے والے تاریخی معاہدے کے مکمل ہونے تک اس کی پاسداری کی ہے ۔

اس معاہدے میں کہا گیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے جوہری پروگرام کے حوالے سے اپنے وعدوں کو پورا کیا ہے اس لئے اس پر سے کثیر الجہتی اور اقتصادی اور معاشی پابندیوں کو اٹهایا جا رہا ہے ۔

اس بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اس معاہدے کے مطابق، ایران اور گروپ 5 + 1 ممالک جن میں چین، فرانس، امریکہ، روس، برطانیہ اور جرمنی شامل ہیں جوہری توانائی کے پرامن استعمال کے حوالے سے باہمی تعاون کریں گے ۔