امریکا کی نگاہ میں انسانی حقوق کی کوئی حیثت نہیں
راز و جرگلان کے سنی امام جمعہ:
راز و جرگلان کے سنی امام جمعہ نے امریکا کی حالیہ جنایتوں کی جانب اشارہ کیا اور کہا: انسانی حقوق کے سلسلہ میں امریکا کا دعوا کھوکھلا ہے، حقیقت یہ کہ امریکا کی نگاہ میں انسانی حقوق کی کوئی حیثت نہیں ہے۔
امام خمینی کے نظریات و تحریک آج بھی زندہ ہیں
حجت الاسلام و المسلمین سید صفی حیدر زیدی:
تنظیم المکاتب کے جنرل سیکریٹری نے کہا: رہبر کبیر انقلاب آج ہمارے درمیان نہیں ہیں لیکن انکے نظریات زندہ ہیں، انکی تحریک زندہ ہے، انکا پیغام آج بھی سنائی دے رہا ہے۔
امام خمینی کی ذات کا ہر پہلو جامع اور روشن ہے
حجت الاسلام علامہ سید جواد نقوی:
تحریک بیداری امت مصطفیٰ پاکستان کے سربراہ نے کہا ہے کہ امام خمینی اس صدی کے عظیم مفکر اور اسلامی معاشرے کی برجستہ علمی و انقلابی شخصیت ہیں۔
امام خمینی نے بڑی طاقتوں کو رسوا کیا / امام خمینی اج بھی ہمارے درمیان زندہ ہیں اور زندہ رہیں گے
قائد انقلاب اسلامی:
آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے فرمایا ہے کہ امام خمینی (رح) نے بڑی طاقتوں کے ارادوں کو شکست دی اور انہیں پوری طرح رسوا کیا اور آج امریکی عوام اپنی حکومت کے اقدامات اور نا اہلی کی بنا پر دنیا کے سامنے شرمندگی کا احساس کر رہے ہیں۔
امام خمینی نے گفتار سے نہیں اپنے کردار سے بیداری پیدا کی
رہبر انقلاب اسلامی:
بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی (رح) کی 31 ویں برسی عقیدت و احترام سے منائی جا رہی ہے۔ رہبر انقلاب اسلامی نے اس پروگرام میں تقریر کرتے ہوئے کہا: امام خمینی نے گفتار سے نہیں بلکہ اپنے کردار سے بیداری پیدا کی۔
رھبر کبیر انقلاب اسلامی ایران کی اکتیسویں برسی
تین جون سن دوہزار بیس رھبر کبیر انقلاب حضرت امام خمینی رحمۃ اللّٰہ علیہ کی وفات کی اکتیسویں سالگرہ ایسے حساس حالات میں منائی جارہی ہے جب دنیا بھر میں کرونا بیماری کا خوفناک چہرہ عالمی سماج میں معاشی و ثقافتی لحاظ سے بہت کچھ تبدیلیاں لایا ہے۔
اس صدی کے عظیم حسینی پاسدار
۴جون کی تاریخ ساری دنیا کے تمام محروم، کمزور اور مظلوم انسانوں کیلئے بہت غمناک روز ہے خصوصا عالم اسلام کے لئے ایک المناک دن ہے اسی دن انسانی اقدار کے پاسبان، مظلومین عالم کے مددگار حضرت آیۃ اللہ العظمی خمینی قدس سرہ کی وفات حسرت آیات ھوئی۔
انہدام جنت البقیع کی مناسبت سے احتجاجی ریلی، علمائے کرام کی بڑی تعداد شریک
ملتان پاکستان:
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے زیراہتمام ملک بھر میں 8 شوال کو یوم انہدام جنت البقیع کے طور پر منایا گیا۔ مظاہرین نے جنت البقیع میں ہونے والے مظالم کی شدید مذمت کی اور اسکی دوبارہ تعمیر کا مطالبہ کیا۔
جھنگ میں عزاداروں اور خواتین پر بدترین پولیس تشدد یزیدیت کی عکاسی ہے
علامہ موسی جسکانی:
ایس یو سی پنجاب کے صدر نے اپنے ایک مذمتی بیان میں کہا کہ تمام گرفتار شدہ عزاداروں کو فوری طور پر رہا کیا جائے، تمام ناجائز مقدمات بشمول یوم علی علیہ السّلام کے فی الفور ختم کیے جائیں، اس بہیمانہ سلوک کے ذمہ داران کو قانون کے مطابق سزا سنائی جائے۔