Tags - رمضان
سولہویں رمضان کی دعا کی مختصر شرح:
خدایا! مجھ کو اس میں توفیق عطا کر نیکوکاروں کی موافقت کی اور مجھ کو محفوظ رکھ، بدکاروں کی رفاقت سے اور اپنی رحمت سے مجھ کو بہشت دارالقرار میں جگہ دے, اپنی الوہیت کے ذریعہ اے عالمین کے معبود۔
News ID: 422417    Publish Date : 2016/06/22

پندرہویں رمضان کی دعا کی مختصر شرح:
خدایا! اس دن میں خضوع و خشوع کرنے والے بندوں کی اطاعت میرا نصیب کر، اور میرے سینے کو اس میں کشادہ کر اپنے خدا سے ڈرنے والوں کی فروتنی کی طرح اپنے امان سے اے خوف رکھنے والوں کے امان۔
News ID: 422415    Publish Date : 2016/06/21

چودہویں رمضان کی دعا کی مختصر شرح:
خدایا! اس دن میری لغزشوں کا مجھ سے مؤاخذہ نہ کر، اور میری خطاؤں اور غلطیوں کے عذر کو قبول کرلے، اور مجھ کو بلاء و آفت کے تیر کا نشانہ نہ بنانا اپنی عزت کے واسطہ سے، اے مسلمانوں کو عز ت دینے والے۔
News ID: 422409    Publish Date : 2016/06/20

تیرہویں رمضان کی دعا کی مختصر شرح:
خدایا! مجھ کو اس میں گندگی اور کثافت سے پاک کردے، اور مجھ کو صبر دیدے کائنات قضا و قدر پر، اور مجھ کو توفیق دیدے تقوی اور نیک لوگوں کی صحبت کی اپنی مدد سے اے مسکینوں کی آنکھ کی ٹھنڈک۔
News ID: 422406    Publish Date : 2016/06/19

بارہویں دن کی دعا کی مختصر شرح:
خدایا! مجھ کو اس دن میں پردہ پوشی اور پاکیزگی سے آراستہ کردے، اور مجھ کو قناعت اور کفایت کا لباس پہناکرچھپادے، اور مجھ کو عدل اور انصاف میں لگادے،اور مجھ کو محفوظ کردے ہر اس چیز سے جس سے میں خوف کرتا ہوں اپنی حفاظت کے ذریعہ، اے خوف کرنے والوں کے بچانے والے۔
News ID: 422400    Publish Date : 2016/06/18

روزه‌ داری کے احکام (۷)؛
مرکز ترويج احکام کے رکن نے يہ بيان کرتے ہوئے کام کی سختی روزہ نہ رکھنے جواز نہيں ہے کہا: مسافرين، حاملہ، دودھ پلانےعورتيں، ماہانہ حالت سے دوچار خواتين اور بوڑھے مرد و زن روزہ رکھنے سے معاف ہيں ۔
News ID: 422398    Publish Date : 2016/06/18

گیارہویں رمضان کی دعا کی مختصر شرح:
خدایا! اس دن احسان اور نیکی کو میرے لئے محبوب کردے، اور فسق اور فجور اور عصیان کو ناپسندیدہ کردے، اور اس میں مجھ پر غصہ اور جہنم کو حرام قرار دے، اپنی مدد سے اے فریاد کرنے والوں کے فریاد رس۔
News ID: 422397    Publish Date : 2016/06/17

دسویں رمضان کی دعا کی مختصر شرح:
خدایا! مجھ کو اس ماہ میں اپنے اوپر توکل کرنے والوں میں قراردے، اور مجھ کو اس میں اپنی بارگاہ میں کامیاب ہونے والوں میں قرار دے، اور مجھ کو اس میں اپنے دربار میں مقرب لوگوں میں قرار دے، اپنے احسان سے اے طلب کرنے والوں کا مقصد۔
News ID: 422394    Publish Date : 2016/06/16

روزه‌ داری کے احکام (۶)؛
مرکز ترويج احکام کے رکن نے کہا : روزے کا ميکپ کرنے سے کوئی تعلق نہيں ، اس سے روزہ باطل نہيں ہوتا مگر اسے نامحرم کو ديکھانا گناہ ہے اور ھرگناہ روزے کو قبول ہونے سے روکتی ہے ۔
News ID: 422393    Publish Date : 2016/06/16

نویں رمضان کی دعا کی مختصر شرح:
خدایا! میرے لئے اس دن اپنی رحمت کا مکمکل وسیع حصہ قرار دے، اور اس میں میری ھدایت کر اپنی روشن دلیلوں کے ذریعہ، اور میری پیشانی کو اپنی جامع خشنودی کی جانب لےجا اپنی حجت کے ذریعہ، اے شوق والوں کی آرزو۔
News ID: 422390    Publish Date : 2016/06/15

روزه‌ داری کے احکام (۵)؛
مرکز ترويج احکام کے رکن نے يہ بيان کرتے ہوئے کہ روزے کے نقصان دہ ہونے کا ميعارعقلاء ہيں کہا : اس سے مراد يہ ہے کہ اس کے مانند تمام انسانوں کے لئے روزے کے نقصان دہ ہونے کا احتمال دیا جائے ۔
News ID: 422389    Publish Date : 2016/06/15

آٹھویں رمضان کی دعا کی مختصر شرح:
خدایا! اس دن مجھے توفیق عطا فرما یتیموں پر رحم کرنے، بھوکوں کو کھانا کھلانے اور اسلام کو پھیلانے اور نیک لوگوں کی صحبت میں رہنے کی اپنے انعام کے ذریعہ، اے آرزو مندوں کی پناہ گاہ۔
News ID: 422384    Publish Date : 2016/06/14

روزه‌ داری کے احکام (۴)؛
مرکز ترويج احکام کے رکن نے کہا : فقہاء نے انجيکشن سے روزہ باطل ہونے کا فتوی نہيں ديا ہے، مگر بعض فقہاء، ماه مبارک رمضان ميں بناء بر احتياط انجيکشن اور گلوکوز کے استعمال کو منع کرتے ہيں ۔
News ID: 422383    Publish Date : 2016/06/14

چھٹی رمضان کی دعا کی مختصر شرح:
اے معبود! آج کے دن مجھے چھوڑ نہ دے کہ تیری نا فرمانی میں لگ جاؤں اور نہ مجھے اپنے غضب کا تازیانہ مار آج کے دن مجھے اپنے احسان و نعمت سے مجھے اپنی ناراضگی کے کاموں سے بچائے رکھ اے رغبت کرنے والوں کی آخری امید گاہ۔
News ID: 422381    Publish Date : 2016/06/13

تیسری رمضان کی دعا کی مختصر شرح:
اے معبود! آج کے دن مجھے ہوش اور آگاہی عطا فرما مجھے ہر طرح کی نا سمجھی اور بے راہ روی سے بچا کے رکھ اور مجھ کو ہر اس بھلائی میں سے حصہ دے جو آج تیری عطاؤں سے نازل ہو اے سب سے زیادہ عطا کرنے والے۔
News ID: 422380    Publish Date : 2016/06/13

روزه‌ داری کے احکام (۳)؛
مرکز ترویج احکام کے رکن نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ روزہ نہ رکھنے کی غرض سے ماہ مبارک رمضان میں سفر حرام نہیں ہے کہا کہ اس ارادے سے رمضان میں سفر مکروہ ہے ۔
News ID: 422379    Publish Date : 2016/06/13

ساتویں رمضان کی دعا کی مختصر شرح:
خدایا! تو میری مدد کر اس دن کے روزہ اور عبادت پر، اور مجھ کو محفوظ رکھ اس میں لغزشوں اور گناہوں سے، اور اس میں اپنے ذکر دائم کی توفیق دے اپنی توفیق سے اے گمراہوں کی راہنمائی کرنے والے۔
News ID: 422378    Publish Date : 2016/06/12

روزه‌ داری کے احکام (۲)؛
مرحوم حضرت آیت الله شیخ جواد تبریزی کے دفتر میں استفائات کے ذمہ دار نے کہا : روزہ رکھنے کی توانائی رکھنے والے بچے کو روزہ رکھنے سے روکنے کا گناہ ماں باپ کی گردن پر کفارہ خود بچے کی گردن پر ہے ۔
News ID: 422376    Publish Date : 2016/06/12

دوسری رمضان کی دعا کی مختصر شرح :
اے معبود !آج کے دن مجھے اپنی رضاؤں کے قریب کر دے آج کے دن مجھے اپنی ناراضی اور اپنی سزاؤں سے بچائے رکھ، اور آج کے دن مجھے اپنی آیات پڑھنے کی توفیق دے اپنی رحمت سے، اے سب سے زیادہ رحم کرنے والے۔
News ID: 422375    Publish Date : 2016/06/12

پانچوی رمضان کی دعا کی مختصر شرح:
اے معبود! آج کے دن مجھے بخشش مانگنے والوں میں سے قرار دے آج کے دن مجھے اپنے نیکوکار عبادت گزار بندوں میں سے قرار دے اور آج کے دن مجھے اپنے نزدیکی دوستوں میں سے قرار دے اپنی محبت سے اے سب سے زیادہ رحم کرنے والے۔
News ID: 422374    Publish Date : 2016/06/11