Archive
1 page

مساجد اسلام کے مورچے ہیں

علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ مسجد دین اسلام کا مرکز ہے اسی لئے امام خمینی رح نے فرمایا مساجد اسلام کے مورچے ہیں انہیں آباد رکھو۔

لاہور، چہلم کے جلوس میں نماز جماعت کا اھتمام | عزاداروں نے کوتوالی چوک میں نماز ظہرین ادا کی

جلوس میں شریک عزاداروں نے آغا حیدر علی موسوی کی امامت میں کوتوالی چوک میں دوپہر ایک بجے نماز ظہرین ادا کی۔ اس موقع پر کشمیر کی آزادی اور ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔ جلوس مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا کربلا گامے شاہ پہنچ کر اختتام پذیر ہوگا۔

کربلا میں عاشقان حسین کا اجتماع اتحاد امت کی مضبوط بنیاد ہے

علی مسجد میں خطاب کرتے ہوئے ممتاز عالم دین کا کہنا تھا کہ کربلا معلی میں گزشتہ برسوں کی طرح اس سال بھی کروڑوں عاشقان اہلبیت کی چہلم امام حسین علیہ السلام پر دنیا بھر سے آمد اور اجتماع خاندان رسول سے محبت کا عظیم الشان اظہار ہے۔

امام حسین کا دنیا کو پیغام، ظلم و جبر کے خلاف جان تو دی جاسکتی ہے مگر جھکا نہیں جا سکتا

گلگت میں چہلم امام حسین علیہ السلام کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے سید راحت حسین الحسینی نے کہا کہ جی بی کے عوام نے اپنی طاقت سے اس خطے کو آزاد کرایا ہے اور پاکستان کے ساتھ الحاق کیا، مگر 72 سال گزرنے کے باوجود ابھی تک تمام حقوق فراہم نہیں کئے گئے۔

اربعین ملین مارچ نے عراق میں اختلاف پیدا کرنے کی دشمنوں کی سازشوں کو ناکام بنادیا

آستان قدس رضوی کے متولی حجۃ الاسلام والمسلمین مروی نے کہا ہے کہ عظیم الشان اور بے مثال اربعین ملین مارچ اور اہل بیت علیہم السلام کے چاہنے والوں کی اس عظیم تحریک نے عراق میں اختلاف و تفرقہ پیدا کرنے کی دشمنوں کی تمام سازشوں اور منصوبوں پر پانی پھیردیا ہے

اربعین حسینی کی مناسبت سے مختلف ممالک سے امام رضا علیہ السلام کی زیارت کے لئے مشہد پہوچے

اربعین حسینی کے ملین مارچ میں شرکت کے لئے ایران کے راستے کربلائۓ معلی جانے والے جمہوریہ آذربائیجان کے چھے سو زائرین کے ایک قافلے نے مشہد مقدس میں حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے حرم مطہر کی زیارت کی جس کے بعد وہ عراق کے لئے روانہ ہوگیا

اربعین حسینی ایک مکمل اسلامی و انسانی ثقافت کا مجموعہ ہے

آستان قدس رضوی کے اسلامی تحقیقاتی فاؤنڈیشن کے سربراہ نے اربعین حسینی کو مکمل اور جامع اسلامی و انسانی ثقافت کا ایسا مجموعہ قراردیا جس نے حضرت امام حسین علیہ السلام سے محبت کے اظہار ساتھ ساتھ، انصاف پسندی ، ظالم سے مقابلہ اور مظلوم کی مددو نصر ت کا پرچم بلند کرر کھا ہے