Archive
1 page

آئی ایس او پشاور ڈویژن کے زیراہتمام یوم حسین علیہ السلام کا انعقاد 26 ستمبر کو ہوگا

امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان پشاور ڈویژن اور خیبر اسلامک سوسائٹی آف پشاور یونیورسٹی نے گذشتہ سال کی طرح اس سال بھی یوم حسین علیہ السلام کے انعقاد کا فیصلہ کیا ہے۔ پروگرام 26 ستمبر کو صبح 9 بجے آغا خان آڈیٹوریم ہال پشاور میں منعقد ہوگا۔

حضرت امام حسین علیہ السلام کی ذات اور آپ کے اہداف آفاقی ہیں

علامہ ساجد نقوی نے اپنے پیغام میں کہا کہ عالم اسلام سیدؑالشہداء کی تحریک سے آگاہی لیکر یزیدی قوتوں سے نفرت کی ارتقائی منازل طے کرکے نجات کی منزل پا سکتا ہے، اب ظلم کیخلاف قیام کی جدوجہد کی بنیاد حسین ؑ کی سیرت اور اصولوں کو مدنظر رکھ کر رکھی جائے گی۔

سیدالشہداء سے آج بھی فرعون و نمرود سے مقابلہ کا طریقہ سیکھ سکتے ہیں

چہلم امام حسین علیہ السلام کے موقع پر اپنے پیغام میں سربراہ ایم ڈبلیو ایم کا کہنا تھا کہ تمام عاشقان امام حسین (علیہ السلام) سے گزارش ہے کہ جو بھی چہلم کے موقع پر کربلا نہیں جا سکے، وہ پاکستان میں اس دن کے احیاء میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔

لاہور، چہلم کے جلوس میں نماز جماعت کا اھتمام | عزاداروں نے کوتوالی چوک میں نماز ظہرین ادا کی

جلوس میں شریک عزاداروں نے آغا حیدر علی موسوی کی امامت میں کوتوالی چوک میں دوپہر ایک بجے نماز ظہرین ادا کی۔ اس موقع پر کشمیر کی آزادی اور ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔ جلوس مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا کربلا گامے شاہ پہنچ کر اختتام پذیر ہوگا۔

کربلا میں عاشقان حسین کا اجتماع اتحاد امت کی مضبوط بنیاد ہے

علی مسجد میں خطاب کرتے ہوئے ممتاز عالم دین کا کہنا تھا کہ کربلا معلی میں گزشتہ برسوں کی طرح اس سال بھی کروڑوں عاشقان اہلبیت کی چہلم امام حسین علیہ السلام پر دنیا بھر سے آمد اور اجتماع خاندان رسول سے محبت کا عظیم الشان اظہار ہے۔

درجنوں کشمیری خواتین حراست میں

کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے خلاف احتجاج کرنے والی سابق وزیراعلیٰ فاروق عبداللہ کی بہن اور بیٹی سمیت درجنوں خواتین کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔