07 July 2010 - 18:20
News ID: 1546
فونت
آیت‌الله نوری همدانی:
رسا نیوزایجنسی - حضرت آیت الله نوری همدانی نے جوھری پروگرام کے سلسلےمیں سیاست حکومت جمهوری اسلامی ایران کی قدر دانی کرتے ہوئے کہا : جوھری پروگرام کے حوالے سے حکام نے جس سیاست کو اپنایا وہ بہت مناسب اورسلجھی سیاست تھی ۔
آيت‌الله نوري همداني

رسا نیوزایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق ، قم کے مراجع تقلید میں سے حضرت آیت‌الله حسین نوری همدانی نے بدھ کے روز سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کچھ فرماندوں اورمختلف عوامی طبقے سے ملاقات میں سالروز شهادت امام موسی کاظم(ع) کی تسلیت پیش کرتے ہوئے تاریخ ائمه اطهار(ع) کے مطالعہ کو بہ اھم اور ضروری بتایا ۔

انہوں نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ ائمه اطهار(ع) کی ثقافتی اور جنگی دومیدانوں میں سرگرمیاں رہی ہیں کہا : ائمه اطهار(ع) کی سب سے پہلی فعالیت لوگوں کو حق اور ھدایت کی دعوت کے حوالے سے ثقافتی فعالیت رہی ہے ۔

اس مرجع تقلید نے دین مبین اسلام میں دینی حکومت کی تشکیل کی جانب اشارہ کرتے ہوئے ھر طرح کےغیر ولایی اور طاغوتی نظام کو نامشروع بیان کی اور کہا : دینی تعلیمات کی بنیاد پر تمام حکومتوں کی اساس نبی مکرم اور امام معصوم(ع) اورزمانہ غیبت امام زمانہ (عج) میں ولی فقیہ ہے ۔

حضرت آیت الله نوری همدانی نے مسلمانوں کی پسماندگی کے اسباب کو پیغمبر اسلام کے بتائے ہوئےراستے سے انحراف بتاتے ہوئے کہا : پیغمبر اسلام حضرت محمد مصطفی (ص) نے انسانوں کی ھدایت اور ترقی کے راستوں کو معین کردیا تھا مگر افسوس کچھ حوس پرست افراد کی بناء پر امت منحرف ہوگئی ۔






تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬