‫‫کیٹیگری‬ :
26 April 2016 - 10:04
News ID: 422235
فونت
حجت الاسلام والمسلمین فرحزاد:
سرزمین ایران کے مشھور معروف عالم دین نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ صبر کی فراوان برکتیں ہیں اور صبر انسان کو مقام محمود تک پہونچا دیتا ہے کہا: صبر انسانوں کو انبیاء و اولیاء الھی کا ھم نشین بنا دیتا ہے اور اسی صبر کے صدقے میں قیامت میں کتنے لوگ جہنم سے نجات پائیں گے ۔
حجت الاسلام والمسلمین حبیب الله فرحزاد



رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، سرزمین ایران کے مشھور معروف عالم دین حجت الاسلام والمسلمین حبیب الله فرحزاد نے گذشتہ روز حرم مطھر حضرت معصومه (س) میں صبر کو خداوند متعال کی اہم ترین نعمتوں میں سے شمار کیا اور کہا: پروردگار، اس نعمت کو مصائب و مشکلات کے ضمن میں اپنے بندوں کو عطا کرتا ہے لھذا سچے مومنین کھلے دل سے اس کا استقبال کرتے ہیں اور ھرگز اپنے خدا کی بارگاہ میں گلا و شکوہ نہیں کرتے ۔


انہوں نے مزید کہا: انسانوں کے لئے صبر کی برکتیں اتنی زیادہ ہیں کہ کبھی ایک اچھے بندے کا صبر تمام انسانوں کی ھدایت کا سبب ہوتا ہے ۔


آپ نے بیان کیا: چالیس سال تک مختلف مصائب و مشکلات پر حضرت یوسف(ع) کے صبر نے نہ فقط آپ کی تقدیر بدل دی بلکہ تمام اہل مصر کی تقدیر بدل دی اور آپ کے اس صبر کے نتیجے میں بت پرست مصر ، وحدانیت پرستی میں بدل گیا اور اسی صبر کی برکت سے سورہ قصص قران کریم کے بہترین سوروں میں سے ہے ۔


 حجت الاسلام والمسلمین فرحزاد نے مزید کہا: اگر حضرت زهرا(س) کا اپنے اور اپنے گراں قدر بچوں کی مصیبتوں صبر نہ ہوتا تو لوگ حقیقی اسلام سے آشنا نہ ہوپاتے اور آج دنیا کے ہاتھوں میں سچا اسلام نہ ہوتا ۔


انہوں نے مزید کہا: حضرت زهرا(س) کے صبر نے نہ فقط آپ کو مقام محمود تک پہونچا دیا بلکہ دنیا کی ھدایت کا زمینہ بھی فراھم کیا ۔


حوزہ علمیہ قم ایران کے معروف استاد نے کہا : حضرت امام حسین(ع) و حضرت زینب(س) کے صبر نے انسانوں کو ظلم کے خلاف قیام کا سبق دیا اور عاشوراء کو رہتی دنیا تک کے لئے حیات عطا کردی ۔


سرزمین ایران کے مشھور معروف عالم دین نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ صبر کی فراوان برکتیں ہیں اور صبر انسان کو مقام محمود تک پہونچا دیتا ہے کہا: صبر انسانوں کو انبیاء و اولیاء الھی کا ھم نشین بنا دیتا ہے اور اس صبر کے نتیجے میں قیامت میں کتنے لوگ جہنم سے نجات پاجائیں گے ۔

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬