‫‫کیٹیگری‬ :
06 August 2016 - 23:55
News ID: 422589
فونت
ایرانی حج حکام:
ایران کے ادارہ حج و زیارات کے سربراہ نے کہا : سانحہ منی میں ہوئے شہید حجاج کی تعداد کا ذکر بهی سعودی عرب نہیں کرتا ہے ۔
حج


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایران کے ادارہ حج و زیارات کے سربراہ سعید اوحدی نے گزشتہ روز نماز جمعہ کے اجتماع میں خطاب کرتے ہوئے کہا : عالم اسلام کو چاہیئے کہ وہ حج کے موقع پر سانحہ منی سے متعلق سعودی حکمرانوں سے حقائق کی وضاحت طلب کرے۔

انہوں نے اپنی تقریر میں تاکید کرتے ہوئے کہا : سعودی عرب نے ایرانی زائرین کو مناسک حج ادا کرنے کے حوالے سے مختلف قسم کی بہانہ بازی کی تا کی ایرانی مسلمان حج کے اس واجب فرائض کو نجام نہ دے سکیں ۔

سعید اوحدی نے بیان کرتے ہوئے کہا : ایرانی عازمین حج کی سیکورٹی ایک سیاسی مسئلہ ہے جس کے حوالے سے ہم کچہ نہیں کر سکتے۔

انہوں نے کہا : گزشتہ سال ہزاروں بے گناہ حجاج کے جان سے کھیلنے کی وجہ سے اور سیکورٹی کا صحیح انتظام نہ ہونے کی کی وجہ سے اور اس سلسلہ میں سعودی عرب کی جانب سے تاخیر کی وجہ سبب ہوئی کہ ایرانی حجاج کرام اس سال حج پر نہیں جا سکے۔

سعید اوحدی نے کہا : اسلامی جمہوریہ ایران اور سعودی عرب کے درمیان تعاون کا معاہدہ متوقع تها جو کہ سعودی حکام کی جانب سے کونسلر خدمات اور سیکورٹی کی ضمانت نہیں دینے کی وجہ سے منسوخ ہو گیا۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬