‫‫کیٹیگری‬ :
09 September 2016 - 22:04
News ID: 423133
فونت
اس سال امام حسین علیہ السلام کے اربعین کی مناسبت سے لاکھوں کی تعداد میں عزاداروں کی آمد پر ان کے انتظامات بہتر ہونے کے لئے ایران و عراق کے حکام ابھی سے تیاریوں میں مشغول ہیں ۔
چہلم امام حسین ع  عراق

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراق کے مقدس شہر کربلا میں تعینات اسلامی جمہوریہ ایران اور کربلائے معلی کے امام جمعہ نے ایک ملاقات کے دوران رواں سال چہلم حضرت امام حسین علیہ السلام کے تاریخی اجتماع کے بہتر انداز میں انعقاد کرنے پر تبادلہ خیال کیا۔

اس ملاقات کے موقع پر حسن دانائی فر اور اعلی عراقی دینی رہنما آیت اللہ سیستانے کے نمائندے اور امام جمعہ کربلا شیخ عبدالمہدی کربلائی نے اس سال چہلم حضرت سید الشہدا (ع) کے بہتر انعقاد اور انتظامات کے حوالے سے بات چیت کی۔

اس موقع پر ایرانی سفیر نے عراق کی حکومت، مقدسات مقامات کے حکام، مذہبی عمائدین اور عراقی عوام کے چہلم کے تاریخی اجتماع کے انعقاد پر تعاون کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ اس سال بهی یک عظیم اجتماع بہتر انداز میں منعقد کیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا: ایران نے اس حوالے سے تین مہینے پہلے انتظامی امور پر کام شروع کیا ہوا ہے اور اس حوالے سے ایرانی حکام نے عراقی وزارت داخلہ سمیت متعلقہ حکام کے ساتھ ملاقاتیں کیں ہیں۔

ایرانی سفیر اور کربلا کے امام جمعہ نے زائرین کے لئے ٹرانسپورٹیشن اور رہائش کی سہولیات کے علاوہ اس حوالے سے دونوں ممالک کے مختلف امور پر تعاون بڑهانے کا جائزہ لیا۔

واضح رہے کہ امام حسین علیہ السلام کے اربعین کی مناسبت سے کربلا میں لاکھوں عاشقین امام حسین و اہلبیت علیہم السلام کے چاہنے والے کربلا حاضری دیتے ہیں اور اس عظیم مجمع کی ضرورت کی اشیار کی فراہمی اہلبیت علیہم السلام کے محبین کی طرف سے ہوتی ہے ۔/۹۸۹/ف۹۳۰/ک ۳۱۶/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬