04 November 2016 - 18:56
News ID: 424255
فونت
آج کا دن ایران کے طلباء کے نام سے منسوب ہے جنہوں نے امریکا کی جاسوسی کرنے والے سفارت خانے کو اس ملک سے ہمیشہ کے لئے نکال دیا ۔
عالمی استکبار سے مقابلے کے قومی دن کی مناسبت سے خاص تصاویر

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عالمی استکبار سے مقابلے کے قومی دن اس دن سے منسوب ہے جب چار نومبر کے دن عین اس وقت انیس سو اناسی میں یونیورسٹی طلباء نے امریکی سفارت خانے پر دھاوا بول کر اس پر قبضہ کیا تھا جس کی مناسبت سے تہران کی مختلف یونیورسٹیوں ، کالجوں اور اسکولوں کے طلباء سابق امریکی سفارت خانے کی اس عمارت کے سامنے جمع ہوتے ہیں اور امریکہ مردہ باد کے فلک شگاف نعرہ لگا کر امریکہ سے اپنی نفرت اور بے زاری کا اعلان کرتے ہیں ۔

یہاں پر اس بات کا ذکر انتہائی ضروری ہے کہ جب انیس سو اناسی میں طلباء نے امریکی سفارت خانے پر قبضہ کیا اور اس وسیع و عریض عمارت کے خفیہ کمروں اور وہاں موجود جاسوسی کے آلات اور نیز اسلامی جمہوریہ ایران اور دوسرے ممالک کے بارے میں انجام دی گئیں جاسوسی کی کاروائیوں پر مبنی دستاویزات دیکھیں تو اس دن سے امریکی سفارت خانے کا نام جاسوسی کا اڈہ رکھا گیا۔

ایران میں آج کوئی بھی اس عمارت کو سابق امریکی سفارت خانہ نہیں کہتا بلکہ ٹیکسی ڈرائیور سے لے کر اعلی سرکاری و غیر سرکاری حلقوں میں اس عمارت کو لانہ جاسوسی یعنی جاسوسی کے اڈے سے یاد کیا جاتا ہے۔

بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ کو جب امریکہ کی سفارت خانے پر طلبہ کے قبضے کی خبر دی گئی تو آپ نے طلباء کے اس اقدام کو دوسرے انقلاب سے تعبیر کیا اور طلباء کی جرات کو سراہا ۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے بھی اس دن کے حوالے سے فرمایا ہے کہ تین نومبر کی تاریخ نے ایک طرف امریکہ کی توسیع پسندی و شاہی طاغوتی حکومت کی وابستگی اور دوسری طرف ایران کے جوانوں کی استقامت ، بصیرت پر استوار ایمان ، شجاعت ، جرات اور ہمت کو دیکھایا ہے۔

ایران میں آج مختلف شہر خاص کر شہر علم قم المقدس ، شہر مقدس مشہد، لرستان، زاہدان، کرمانشاہ، فارس، کرمان، ایلام، کردستان، بیرجند، یزد، اصفہان اور ہمدان میں یہ دن جوش و خروش سے منایا گیا اور جس طرح انیس سو اناسی کے جوانوں نے امریکہ کے سفارت خانے پر قبضہ کر کے امریکہ کے انسان دشمن چہرے سے نقاب اٹھایا تھا آج اکتیس سال بعد اسلامی انقلاب کی موجودہ نسل نے مردہ باد امریکہ اور مردہ باد استعمار کے نعروں سے انیس سو اناسی میں طلبہ کے امریکی سفارت خانے پر قبضے کے اقدام کی بھرپور تائید کی۔

گزشتہ روز اسی مناسبت سے ملک کے مختلف شہروں میں ہوئے مظاہرہ میں کثیر تعداد میں طلباء نے شرکت کی جن کی جوش و خروش نے یقینا آج کے امریکی سیاستدانوں کے لئے ایک پیغام تھا کہ اگر تم اپنے سامراجی نظریہ کو تبدیل نہیں کروگے اور ظلم کا سلسلہ جاری رکھوگے تو یاد رکھنا کہ ہم آج بھی اسی جوش و خروش سے تمہارا مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہیں ۔ کل بھی تم نے اپنی تمام تر کوشش کرنے کے بعد بھی ہمارا کچھ نہیں بگاڑ سکے تھے اور آج بھی تم میں اتنی ہمت نہیں ہے کہ ہمارا مقابلہ کر سکو ۔/۹۸۹/ف۹۳۰/ک۵۵۸/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬