‫‫کیٹیگری‬ :
06 November 2016 - 18:41
News ID: 424290
فونت
آیت الله سیستانی

آیت الله سید علی سیستانی کی طرف سے اربعین حسینی کے زائروں کے لئے نصیحت

حضرت آیت الله سید علی سیستانی نے اربعین حسینی میں شرکت کرنے والے زائرین سے نظم و نظافت و صاف صفائی کے ساتھ ساتھ صحت کی حفاظت کا بھی خیال رکھنے کی تاکید کی ہے ۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حضرت آیت الله سید علی سیستانی نے ایک سوال کے جواب میں مذہبی انجمنوں کے ذمہ داروں کے ساتھ زائرین کے تعاون کی اپیل کی ہے تا کہ اربعین حسینی احسن طریقہ سے منعقد ہو سکے ۔

انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہ جلوس عزاء اور زائروں کے راستے سے کوڑے کی صفائی کے لئے وسائل کی خریداری میں پیسہ ھدیہ کرنے کا کیا حکم ہے یہ سوال ان سے کیا گیا تھا جس پر وضاحت کی : جو قدم بھی مومن زائروں اور ان کی سہولیات کے لئے انجام دئے جا رہے ہیں وہ ایک مستحب عمل ہے اور زائرین امام حسین علیہ السلام کی خدمت کے لئے مال کا خرچ کرنا خداوند عالم کے راہ میں انفاق کرنے میں شمار ہوتا ہے ۔

مرجع تقلید نے وضاحت کی : زائرین سہد الشہدا علیہ السلام کے راستہ کو صاف کرنا مستحب عمل ہے جس کا خداوند عالم کے نزدیک عظیم ثواب و اجر ہے ۔

حضرت آیت الله سیستانی نے زائرین کرام سے اپیل کی ہے کہ بچے ہوئے کھانے اور اضافی سامان کو راستہ پر بھیکنے سے اجتناب کریں اظہار کیا : اگر اس عمل سے لوگوں کی آزار و اذیت کا سبب ہو یا اسراف کا مصداق ہو تو مومنوں کو اس کام سے دوری اختیار کرنا چاہیے ۔

انہوں نے تاکید کرتے ہوئے بیان کیا : معصومین علیہم السلام کے احادیث میں بیان ہوا ہے کہ نظافت و صفائی ایمان کی نشانی ہے اس بنا پر ہم لوگوں کو چاہیئے کہ نظافت و صاف ستھرائی کا خاص خیال رکھیں اور صحت کا بھی خیال رہے ۔ زیارت صفائی و نظافت اور سالم صحت کے ساتھ بہترین ہوتا ہے ۔/۹۸۹/ف۹۳۰/ک۳۳۳/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬