06 November 2016 - 22:31
News ID: 424304
فونت
سردار اسماعیل قاآنی :
سپاہ قدس کے ڈپٹی کمانڈر جنرل نے کہا : کسی دور میں اردوغان کہتے تھے کہ وہ رمضان کے بعد نماز عید فطر دمشق کی جامع مسجد میں ادا کریں گے۔
سردار اسماعیل قاآنی

 

شام کی جنگ حق و باطل کی جنگ ہے

سپاہ قدس کے ڈپٹی کمانڈر جنرل نے کہا : کسی دور میں اردوغان کہتے تھے کہ وہ رمضان کے بعد نماز عید فطر دمشق کی جامع مسجد میں ادا کریں گے۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سپاہ قدس کے ڈپٹی کمانڈر جنرل سردار اسماعیل قاآنی نے شہید جنرل حسین ہمدانی کی بہترین مدیریت اور کمانڈ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : اس سال شام میں جاری جنگ فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہوگی ۔

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے بیان کیا : شام میں جنگ کا سلسلہ جاری رہے گا کیونکہ یہ کوئی عام جنگ نہیں ہے بلکہ یہ جنگ  حق و باطل کی جنگ ہے۔

سردار اسماعیل قاآنی نے جنرل ہمدانی کی ہمت و شجاعت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : شہید جنرل حسین ہمدانی نے شام کی ذمہ داری ایسے شرائط میں اپنے دوش پر لی جب دمشق کے ہوائی اڈے پر داعش دہشت گرد راکٹ برسا رہے تھے لیکن شہید جنرل حسین ہمدانی نے اپنے مخصوص انداز میں سخت اور دشوار شرائط کے باوجود شام جانے کا فیصلہ کیا اور داعش دہشت گردوں اور ان کے حامیوں کے بڑھتے ہوئے قدموں کو روک دیا۔

سپاہ قدس کے ڈپٹی کمانڈر نے سامراجی طاقت کی دوطرفہ پالیسی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : شام میں جب حق کے محاذ کو کامیابی حاصل ہوتی ہے اور باطل محاذ کی نابودی تو اس وقت باطل محاذ کا سرپرست امریکہ مذاکرات کی تلاش و کوشش کرنے لگتا ہے۔

انہوں نے تاکید کرتے ہوئے بیان کیا : آج شام کی جنگ میں امریکہ نے پیشرفتہ و قیمتی ہتھیار دہشت گردوں کو فراہم کئے ہیں جن میں ایک امریکی راکٹ کی قیمت ایک لاکھ ڈآلر ہے۔

جنرل سردار اسماعیل قاآنی نے ترک کے صدر اردغون کی خام خیالی پر تنقید کرتے ہوئے بیان کیا : شام کی جنگ میں ترک صدر رجب اردوغان کی کوئی حیثیت نہیں ہے کیونکہ اس کی حیثیت صرف ایک آلہ کار کی  ہے ، کسی دور میں اردوغان کہتے تھے کہ وہ رمضان کے بعد نماز عید فطر دمشق کی جامع مسجد میں ادا کریں گے۔ اردوغان کی جوحیثیت تھی وہ بھی فوجی بغاوت کے بعد ختم ہوگئی ہے ۔/۹۸۹/ف۹۳۰/ک۳۶۳/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬