‫‫کیٹیگری‬ :
18 November 2016 - 12:47
News ID: 424537
فونت
پوری دنیا سے بڑی تعداد میں صحافی چہلم امام حسین (ع) پیدل مارچ اور اربعین کی کوریج کیلئے عراق پہنچ گئے ۔
نجف اشرف سے کربلا کی طرف اربعین حسینی کے زائروں کی پیادہ روی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایرانی اربعین کمیٹی کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر نے کہا ہے کہ رواں سال عراق میں چہلم امام حسینٔ پیدل مارچ اور اربعین کے جلوس و عزاداری کی لائیو کورج کیلئے پوری دنیا سے ۶۰۰ سے زائد صحافی کربلا اور نجف پہنچ گئے ہیں۔

پوری دنیا سے بڑی تعداد میں صحافی چہلم امام حسین (ع) پیدل مارچ اور اربعین کی کوریج کیلئے عراق پہنچ گئے ۔

محمد علی انوش نے ایک گفت و گو میں کہا کہ عراق کے شہروں کربلا اور نجف میں چہلم امام حسین علیہ السلام کی عزاداری اور جلوسوں کو براہ راست پوری دنیا میں دیکھانے کیلئے مختلف ویب سائٹس بنا دی گئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایران،لبنان، ترکی، پاکستان، کویت، افغانستان، برطانیہ اور امریکہ سمیت دنیا کے مختلف ممالک کے رپورٹر اور کیمرہ مین اربعین کی کورج کیلئے عراق پہنچ رہے ہیں۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬