‫‫کیٹیگری‬ :
19 November 2016 - 23:50
News ID: 424571
فونت
اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب صدر اسحاق جہانگیری اربعین حسینی کے موقع پر نجف تا کربلا ملین مارچ میں شرکت کے لئے عراق پہنچ گئے ہیں
نجف اشرف سے کربلا کی طرف اربعین حسینی کے زائروں کی پیادہ روی


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسحاق جہانگیری نجف تا کربلا ملین مارچ میں شرکت کے ساتھ ہی زائرین کو خدمات کی فراہمی کا قریب سے جائزہ بھی لیں گے- ایران کے نائب صدر نجف سے کربلا کے راستے پر انجام پانے والے ملین مارچ میں عاشقان حسینی کے ساتھ ساتھ پیدل چلیں گے -

نائب صدر اسحاق جہانگیری کے ساتھ ایران کے اسپورٹ منسٹرمسعود سلطانی فر بھی ہیں-

ایران کے نائب صدرنے سنیچر کو عراقی وزیراعظم حیدرالعبادی کو فون کرکے اس ملک کی حکومت اور عوام کی جانب سے پیروان اہلبیت علیھم السلام کی پرخلوص مہمان نوازی کو سراہا بھی تھا- تازہ ترین رپورٹ کے مطابق اربعین حسینی میں شرکت کے لئے بیس لاکھ سے زیادہ ایرانی زائرین کربلا معلی پہنچ چکے ہیں جبکہ دنیا کے مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے لاکھوں زائرین بھی کربلاء کی جانب رواں دواں ہیں-/۹۸۸/ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬