‫‫کیٹیگری‬ :
01 December 2016 - 19:20
News ID: 424807
فونت
رسول خدا حضرت محمد (ص) اس دنیا سے رخصت ہوئے اہل بیت کے لیے یہ دن نا صرف ایک بہت ہی بڑے سانحہ کی حیثیت رکھتا ہے ۔
رحمت العالمین کا اس دنیا سے رخصت پوری دنیا کے لئے سخت غم کا مقام ہے

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اہل بیت رسول(ص) کے لیے ۲۸ صفر شدید غم و حزن کا دن ہے اس دن ان کے جدّ امجد رسول خدا حضرت محمد (ص) اس دنیا سے رخصت ہوئے اہل بیت کے لیے یہ دن نا صرف ایک بہت ہی بڑے سانحہ کی حیثیت رکھتا ہے بلکہ اہل بیت(ع) کے ہونے والے ظلم و ستم کی ابتداء بھی اسی دن سے ہی ہوئی۔

حضرت فاطمہ زہراء(س) رسول خدا(ص) کے بعد امت کے ظلم و ستم کی ہی وجہ سے انتہائی کم عرصے کے بعد اپنے بابا سے جا ملیں۔ اور جانے سے پہلے ہر روز اپنے اور اہل بیت رسول(ص) پہ ڈھائے جانے والے ظلم و ستم کی فریاد ان الفاظ میں کرتی رہیں:

ماذا على مَنْ شمّ تربة أحمد *** أن لا یشمّ مدى الزمان غوالیا

صُبّت علی مصائبٌ لو أنّها *** صُبّت على الأیام صرن لیالیا

لیکن افسوس کی بات یہ ہے کہ دنیا میں بلین سے زیادہ رہنے والے مسلمان اس المناک دن کو کوئی اہمیت نہیں دیتے گویا کہ اس دن میں کچھ ہوا ہی نہیں ہے سوائے شیعہ مسلمانوں کے کوئی بھی مسلمان رسول اکرم (ص) کی وفات پہ آنسو نہیں بہاتے۔۔۔۔۔۔۔۔۔

یہ مسلمانوں کے گزشتہ اور موجودہ حکمرانوں کی سازشوں کا نتیجہ ہے کہ رسول خدا(ص) کی وفات کا دن مسلمانوں کی زندگی سے غائب ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬