‫‫کیٹیگری‬ :
05 December 2016 - 14:11
News ID: 424885
فونت
آیت الله نوری همدانی:
حضرت آیت الله نوری همدانی نے اسلامی جمھوریہ ایران کے خلاف امریکی پابندیوں کی توسیع پر سخت رد عمل کا اظھار کیا اور کہا: امریکا کے سلسلے میں خوش خیال افراد اس کی جنایتوں کی تاریخ کا مطالعہ کریں ۔
ایت اللہ نوری ھمدانی

 

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، مراجع تقلید قم میں سے حضرت آیت الله حسین نوری همدانی نے اپنے درس خارج فقہ کے آغاز پر جو سیکڑوں طلاب و افاضل حوزہ علمیہ قم کی شرکت میں مسجد آعظم قم میں منعقد ہوا ، اربعین امام حسین علیہ السلام کے موقع پر کربلا میں لاکھوں عزاداروں کے شرکت پر ان کا شکریہ ادا کیا اور حکومت عراق کو ان عزاداروں کی میزبانی پر انہیں سراہا ۔

انہوں نے اس عظیم الشان اجتماع میں لوگوں کی شرکت کے پیغام کی جانب اشارہ کیا اور کہا: اس عظیم اجتماع نے بتا دیا کہ ثقافت اهل بیت اطھار(ع) انسانوں کی سعادت اور کامیابی کا سبب ہے ۔

انہوں نے بیان کیا: اس اجتماع کا ایک دوسرا پیغام وہ ظلم ، ظالموں اور سامراجی طاقت سے مقابلہ ہے نیز مظلوموں کا دفاع کہ جو انبیاء و مرسلین اور ائمہ معصومین علیھم السلام کی سنت ہے  ۔

اس مرجع تقلید نے اپنے بیان کے دوسرے حصہ میں اسلامی جمھوریہ ایران کے خلاف امریکی پابندیوں کی توسیع پر سخت رد عمل کا اظھار کیا اور کہا: امریکا کے سلسلے میں خوش خیال افراد اس کی جنایتوں کی تاریخ کا بخوبی مطالعہ کریں ۔

انہوں نے مزید کہا: اسلامی جمھوریہ ایران کے حکمرانوں سے ہمارا مطالبہ ہے کہ وہ امریکا کی اس بد عھدی کا منھ توڑ جواب دیں ۔

حضرت آیت الله نوری همدانی نے کہا: ملت ایران امریکا کو بخوبی پہچان چکی ہے کہ امریکی حکمراں فریب کار ، خبیث ، دھوکہ باز ، بد عھد ، جھوٹے ، چالباز اور جنایتکار ہیں ۔

انہوں نے کہا: امریکا وہی ماضی کا آمریکا ہے ، حکمرانوں کے بدلنے سے ملک کی سیاست میں کوئی تبدیلی رونما نہیں ہوئی لھذا امریکا نہ قابل اعتماد تھا اور نہ ہے ۔

اس مرجع تقلید نے کہا: آگاہ ہوجائیں کہ امریکا کی فریب کارانہ سیاست اور قوموں کے بیدار ہوجانے کے سبب اس کے جھوٹ کے پردہ فاش ہوچکا ہے اور ملتیں دن بہ دن اس ملک کے حکمرانوں سے متنفر ہوتی جارہی ہیں ۔/۹۸۸/ ن۹۳۰/ ک۳۹۴

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬