‫‫کیٹیگری‬ :
06 January 2017 - 22:02
News ID: 425528
فونت
آل خلیفہ حکومت کے کارندوں نے کھلم کھلا شیعہ دشمنی کا ثبوت پیش کرتے ہوئے آج ۶ جنوری ۲۰۱۶ عیسوی کے جمعہ کو بھی بحرینی شیعوں کو الدُراز علاقے میں واقع مسجد حضرت امام صادق (ع) میں نماز جمعہ پڑھنے سے روک دیا ۔
بحرین کی نماز جمعہ پر پابندی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آل خلیفہ حکومت کے کارندوں نے کھلم کھلا شیعہ دشمنی کا ثبوت پیش کرتے ہوئے آج ۶ جنوری ۲۰۱۶ عیسوی کے جمعہ کو بھی بحرینی شیعوں کو الدُراز علاقے میں واقع مسجد حضرت امام صادق (ع) میں نماز جمعہ پڑھنے سے روک دیا اور اس علاقہ میں شیعہ امام جماعت اور نماز گزاروں کو داخل ہونے پر پابندی عائد کردی ۔

الدُراز علاقہ اس ملک کے شیعہ رھنما آیت الله شیخ عیسی قاسم کے سکونت کا علاقہ ہے کہ تقریبا 200 دنوں سے ان کی شھریت ختم کئے جانے اور ان کے محاکمہ کے آغاز سے لیکر آج تک آل خلیفہ کارندوں کے محاصرہ میں ہے اور اس ملک کی شیعہ عوام مستقل احتجاجات اور بھوک ہڑتالوں کے ذریعہ اپ کی آزادی اور مسلوبہ حقوق واپس کئے جانے کی خواھاں ہے ۔

نیز اس علاقہ کی نماز جمعہ ۱۷ جون سے امام جمعہ و جماعت حجت الاسلام شیخ محمد صنقور کو کورٹ حاضری کا لیٹر دیئے جانے کے بعد بند کردی گئی ۔  

تسنیم نیوز کی فارسی سائٹ کے بیان کے مطابق، اس نماز جمعہ پر ان حالات میں پابندیاں عائد کی گئی ہیں کہ یہ نماز جمعہ آل خلیفہ حکومت کے دوران حکومت سے کافی عرصہ پہلے سے اس علاقے میں ہوتی آرہی ہے ۔

بحرینی شیعہ الدُراز علاقے میں ھر ھفتہ اس مقام پر یکجا ہوکر فردا نماز ادا کرتے ہیں اور پھر اس ملک کے شیعہ رھنما آیت الله شیخ عیسی قاسم کے گھر تک مارچ کرتے ہیں اور اس سے اپنی حمایت کا مکمل اعلان کرتے ہیں ۔/۹۸۸/ ن۹۳۰/ ک۳۱۷

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬