‫‫کیٹیگری‬ :
11 February 2017 - 14:16
News ID: 426256
فونت
آیت الله سید محمد تقی مدرسی :
سرزمین عراق کے مشھور شیعہ عالم نے کہا: عراق اور شام میں دھشت گردوں کی کھلی ہار ، عالمی سامراجیت کی جانب سے علاقے میں ایک نیا بحران پیدا کرنے کا سبب بنی ہے ۔
آیت الله سید محمد تقی مدرسی

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سرزمین عراق کے مشھور شیعہ عالم آیت الله سید محمد تقی مدرسی نے اپنے پیغام میں کہا: علاقے میں دھشت گردوں کی مسلسل ہار نے غاصب صھیونیت کے حامیوں کو اس بات پر مجبور کیا کہ وہ اپنے منافع کی دستیابی اور تکمیل میں علاقے کو ایک نئے بحران سے دوچار کردیں ۔

انہوں نے مزید کہا: علاقے کا نیا بحران ، شدت پسندوں اور دھشت گرد گروہوں کو عراق اور شام پر مزید چڑھائی کا زمنیہ فراھم کرے گا ۔

آیت الله مدرسی نے واضح طور سے کہا: اسلامی جمھوریہ ایران پر امریکا کی جانب سے دباو اور دھمکیاں اس سامراجی ملک کے نئی سازشوں اور آمری پروگراموں کا حصہ ہیں ۔

انہوں نے دھشت گردوں کو پوری دنیا کے لئے خطرناک بتایا اور کہا: دنیا اور علاقے ممالک اپنے اختلافات کو دور رکھتے ہوئے دھشت گردوں کی نابودی میں متحد اور یکجا ہوجائیں ۔

اس عراق عالم دین نے کہا: امریکی صدر جمھوریہ ڈونالنڈ ٹرامپ ایک نئی جنگ شروع کرنے کے بجائے دھشت گردوں سے مقابلے کے بارے میں سوچے ۔

انہوں نے دھشت گرد گروہ داعش کے مقابل عراقی مجاھدین کی جانفشانیوں اور قربانیوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ دنیا دھشت گردوں سے مقابلے میں عراق کی مدد کرے  ۔/۹۸۸/ ن۹۳۰/ ک۲۷۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬