‫‫کیٹیگری‬ :
03 March 2017 - 20:19
News ID: 426651
فونت
آیت الله اشرفی شاهرودی:
آیت الله اشرفی شاهرودی نے بیان کیا : سامراجیت نے وہابیت کو فروغ دیا ہے اور اس کا اصل مقصد دین مبین اسلام اور رسول خدا صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی تعلیمات کو نابود کرنا ہے ۔
آیت الله اشرفی شاهرودی

رسا نیوز ایجنسی کے مشھد رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق خراسان کے حوزہ علمیہ کے مشہور و معروف استاد آیت الله مصطفی اشرفی شاهرودی نے ایران کے صوبے گلستان کے اہل سنت و شیعہ ثقافتی سرگرم ممبران سے ملاقات میں بیان کیا : پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و الہ وسلم نے اشارہ کیا ہے کہ اگر تم سب مسلمان اپنے ہاتھ کو دوسروں کے ہاتھ میں دو تو کوئی بھی تم لوگوں پر مسلط نہیں ہو سکتا ہے لیکن جب آپس میں متفرق رہوگے تو دشمن تم لوگوں پر غالب ہو جائے گا ۔

انہوں نے اپنی گفت و گو کو جاری رکھتے ہوئے بیان کیا : اس وقت بعض اسلامی ممالک سپر پاور کے تنخواہ خور حکومت میں ہیں جو اپنے ملک کی عوام کے مفاد میں صحیح فیصلہ نہیں کر سکتے ہیں بلکہ اپنے آقا کے اشارہ پر مسلمانوں کو تباہ کرنے میں لگے ہیں ، داعش بھی انہیں سپر پاور ظالموں کے ہاتھوں پروش پائی ہے اور داعش کو وجود میں لانے کے بعد اس کو اسلامی حکومت کا نام دیا جبکہ یہ دہشت گرد گروہ اس طرح مسلمانوں کو قتل عام کیا ہے کہ انسانیت اس کی اجازت نہیں دیتا ۔

حوزہ علمیہ نجف اشرف کے استاد نے اس بیان کے ساتھ کہ پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے زمانہ میں جنگ بیشتر دفاعی تھے اور اسلام کو پیش کرنے کے لئے تھا بیان کیا : پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے زمانہ میں سبھی جنگ دفاعی تھے اور رسول خدا (ص) جنگ میں پہل نہیں کرتے تھے لیکن بعض لوگ حکومت اسلامی کا نام اسلام کو بدنام کرنے میں استعمال کر رہا ہے جو کسی بھی صورت میں صحیح نہیں ہے ۔

آیت الله اشرفی شاهرودی نے اس بیان کے ساتھ کہ داعش اور زمانے کے مجرم کو اسلامی حکومت کے نام سے نہیں بلانا چاہیئے بیان کیا : ہم سب لوگ ان سے دوری اختیار کرتے ہیں کیونکہ ان میں شرعی ، قرآنی و دینی معیارات میں کچھ بھی نہیں پائے جاتے اور ان کے رفتار و کردار دینی اصول سے کوسوں دور ہیں ۔/۹۸۹/ف۹۳۰/ک۴۰۳/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬