‫‫کیٹیگری‬ :
06 March 2017 - 13:33
News ID: 426708
فونت
جنرل دہقان:
وزیر دفاع جنرل دہقان نے کہا ہے کہ ایران کی دفاعی حکمت عملی میں عاتباہی پھیلانے والوں ہتھیاروں کو کوئی جگہ نہیں ہے ۔
جنرل حسین دھقان


رسا نیوز ایجنسی رپورٹ کے مطابق، ایران کے وزیر دفاع جنرل حسین دہقان نے نامہ نگاروں سے گفتگو میں ایٹمی وار ہیڈ لے جانے کے بہانے ایران کے بیلسٹک میزائلوں کے بارے میں مغربی ملکوں کی جانب سے ایران کے خلاف منفی پروپگنڈے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ مغرب، ایران کے ہر اس اقدام کا مقابلہ کرنا چاہتا ہے جو وہ  دفاعی توانائی کو مضبوط بنانے کے لئے عمل میں لاتا ہے۔

انھوں نے کہا کہ ایران کا نظام حکومت، شریعت اسلام کے مطابق ہے اور رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے اس سے قبل اعلان بھی فرمایا ہے کہ اسلام میں عام تباہی پھیلانےوالے ہتھاروں کی کوئی جگہ نہیں ہے۔

ایران کے وزیر دفاع نےدفاعی مصنوعات کی درآمدات وبرآمدات کی شرح کے بارے میں کہا کہ ایران اس وقت درآمدات پر انحصار نہیں کرتا اور وہ اندرون ملک اپنی تقریبا تمام ضروریات کو پورا کرسکتا ہے۔

انھوں نے فوجی و دفاعی مصنوعات کی برآمدات کے بارے میں بھی کہا کہ اس سلسلے میں کوئی بندش نہیں ہے اور اسلامی جمہوریہ ایران امریکہ و اسرائیل کو چھوڑ کر ہر اس ملک کے ساتھ تعاون کے لئے آمادہ ہے جو ایران کی فوجی و دفاعی مصنوعات کی پیداوار اور ان سے استفادہ کئے جانے میں دلچسپی رکھتا ہے۔

وزیر دفاع نے کہا کہ ایران نے الیکٹرانیک وسائل اور ان سے متعلق صنعتی مصنوعات کو یورپ کو برآمد کیا ہے۔/۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬