08 March 2017 - 18:09
News ID: 426757
فونت
زمانہ دفاع مقدس کے شهید محمد سعید محققی کی مجلس ترحیم رسا نیوز ایجنسی کی مرکزی بلڈینگ قم میں منعقد ہوئی ۔
محمد سعید محققی

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، زمانہ دفاع مقدس کے سرافراز شهید محمد سعید محققی کی مجلس ترحیم ، رسا نیوز ایجنسی کے مینیجنگ ڈائرکٹر حجت الاسلام محمد مهدی محققی، چیف ایڈیٹرز ، رپورٹرز اور اہل کاروں کی شرکت میں رسا نیوز ایجنسی کی مرکزی بلڈینگ شھر قم کے نماز خانہ میں منعقد ہوئی ۔

حجت الاسلام مهدی صبوحی نے اس مجلس کو خطاب کرتے ہوئے دعائے مکارم الاخلاق کی تشریح میں کہا: امام سجاد(ع) نے اس دعا میں دو موضوع پر تاکید کی ہے کہ جس کی شناخت ہم سب کے لئے ضروری ہے ۔

انہوں نے مزید کہا: سب سے پہلا مسئلہ نیت سے متعلق ہے ، امام سجاد(ع) نے اس سلسلہ میں فرمایا کہ « وانته نیتی إلی أحسن النیات » آپ خداوند متعال سے دعا گو ہیں کہ خدا ان کی نیت کو احسن نیت میں بدل دے ۔

حجت الاسلام صبوحی نے یہ کہتے ہوئے کہ اعمال اور امور کی انجام دہی میں نیت کا اہم کردار ہے واضح طور سے کہا : نیت کے مختلف درجات ہیں کہ اس کا بلند ترین خداوند متعال کی رضایت کا حصول ہے ۔

انہوں نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ نیت کا پہلا درجہ انسان کی ذاتی اور نفسانی ضرورتوں کے مطابق ہے کہا: انسان ابتداء میں اپنی دنیاوی اور ذاتی ضرورتوں تک رسائی کے لئے اعمال انجام دیتا ہے کہ جیسے نماز شب رزق و روزی میں اضافے کے لئے پڑھتا ہے مگر یہ معنوی کی فضا میں وارد ہونے کا بہانہ بن جاتا ہے ۔

حجت الاسلام صبوحی نے کہا: دوسرا گروہ وہ ہے جو بہشت کی دستیابی اور جہنم کی دوری کے لئے اعمال انجام دیتا ہے ۔

انہوں نے مزید کہا: تیسرا گروہ وہ ہے جو دنیاوی فائدہ اور بہشت کی خواہش و جہنم کے خوف میں اعمال انجام نہیں دیتا بلکہ فقط رضایت الھی کے لئے اعمال انجام دیتا ہے کہ یہ بالاترین نیت کا مرتبہ ہے ۔

واضح رہے کہ زمانہ دفاع مقدس کے شهید طالب علم محمد سعید محققی کی 33 سال بعد جنگی علاقہ فکہ میں شناسائی کی گئی اور انہیں تشییع کے بعد گذشتہ جمعہ کو بهشت زهرا(س) تهران کے 29ویں ٹکڑے میں دفن کردیا گیا ۔/۹۸۸/ ن۹۳۰ / ک۴۰۱

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬