‫‫کیٹیگری‬ :
26 March 2017 - 10:50
News ID: 427117
فونت
سید مرتضی بختیاری:
آستان قدس رضوی کے نائب متولی نے کہا : ہماری کوشش ہے کہ حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے نوروز پر آئے ہوئے تمام مہمان کم سے کم ایک مرتبہ حضرت کے دسترخوان سے مشرف ہوں یا اس تبرک کو مشہد مقدس میں آنے جانے کے راستہ میں ان کی خدمت میں پیش کیا جائے۔
آستان قدس رضوی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سید مرتضی بختیاری نے صوبہ کی ایام نوروز میں زائرین کی خدمات چیک کرنے والی ٹیم سے گفتگو کے دوران ہمارے رپورٹر کو خبر دی ہے : آستان قدس رضوی کے دونوں جدید و قدیم مہمان سرا کھانے پکانے میں تینوں ٹائم صبح، دوپہر و شام کو مشغول ہیں  اور ہر روز 36 ہزار کھانے ان دونوں جگہ زائرین کی مہمان نوازی کرنے کے علاوہ شہر مشہد مقدس میں آنے جانے کے راستوں میں ، کیمپ اور زائرین کے قیام کی جگہ پر بھی تقسیم کیے جارہے ہیں۔

انہوں نے وضاحت کی : 5 اپریل تک ہرروز ایک لاکھ چالیس ہزار ناشتے حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے زائرین کو حرم مطہر رضوی کے صحنوں  اور مشہد مقدس میں آنے جانے کے راستوں میں تقسیم کیے جاتے ہیں۔

آستان قدس رضوی کے نائب متولی نے کہا: حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے روضہ منورہ کے زائرین کی بہتر سے بہتر خدمات کے پروگرام مرتب ہیں کہ جو ایا م نوروز میں انجام پارہے ہیں کہ جن  سے ہم کو امید ہے کہ حضرت امام علی رضا علیہ السلام اور حضرت کے روضہ کے زائرین کی رضایت و خوشنودی حاصل ہوگی ۔

انہوں نے صوبہ خراسان رضوی  میں زائرین کی خدمات کو چیک کرنے والی کمیٹی اور شہر مشہد کی  بلدیہ کمیٹی کا شکریہ اداکرتے ہوئے  کہا: آستان قدس رضوی تمام خدمت گذاروں کے ساتھ  سب سے آگے خدمات انجام دینے والوں کی صف میں ہے اور زائرین کی آسائش و آرام کے لیے کوشاں ہے۔

بختیاری نے زائرین خصوصا جوان و نوجوانوں کے درمیان دس لاکھ سے زیادہ  ثقافتی پیکیج  تقسیم کرنے کے متعلق خبر دی اور کہا: اسی سلسلے میں پانچ لاکھ رضوی کیک اس مدت میں حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے زائرین میں تقسیم ہوں گے۔

انہوں نے کہا: ہم کو امید ہے کہ حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے روضہ منورہ کے زائرین کی خدمت کی ثقافت کی ترویج مقام معظم رہبری کی تاکیدات کے مطابق آستان قدس رضوی کی جدید روش کے تحت انجام پائے ، ہماری کوشش ہے کہ حضرت کے عاشقین کے لیے معنویت و آرام سے بھرپور فضا فراہم کی جائے تاکہ زیارت کے علاوہ کسی اور چیز کی فکر نہ کریں۔ /۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬