30 March 2017 - 16:49
News ID: 427191
فونت
ایرانی مسلح افواج کی جوائنٹ سٹاف کمیٹی نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی دفاعی اور عسکری صلاحیت میں مزید اضافہ ہوا ہے اور یہ ناقابل تسخیر ہے۔
ایرانی مسلح افواج

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایرانی مسلح افواج کی جوائنٹ سٹاف کمیٹی نے قومی یوم اسلامی جمہوریہ کے موقع پر اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی دفاعی اور عسکری صلاحیت میں مزید اضافہ ہوا ہے اور یہ ناقابل تسخیر ہے۔

یوم اسلامی جمہوریہ کے دن کے موقع پر جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق، ایرانی مسلح افواج کی جوائنٹ سٹاف کمیٹی نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران سامراجی اور صہیونی سازشوں سے نمٹنے کے لئے تیار ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران میں ہر سال یکم اپریل کو یوم اسلامی جمہوریہ منایا جاتا ہے۔

اس بیان میں اسلامی انقلاب کو انسانی معاشرے کے لیے ایک ترقی یافتہ مؤثر اور کامیاب مثال کے طور پر پیش کیا گیا۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج ملک کی دفاعی صلاحیتوں کو مضبوط کرنے کے ساتھ ان کے مشن اور ذمہ داریوں کو بخوبی انجام دینے کے لئے تیار ہیں۔

اس بیان کے مطابق، ایران کی عسکری طاقت نے دشمنوں کو خوف کا شکار کیا ہے جبکہ ایرانی قوم اپنی مسلح افواج کی طاقت اور ناقابل تسخیر دفاعی پوزیشن پر مکمل اطمینان رکھتی ہے۔

اس بیان میں مزید کہا گیا کہ یوم اسلامی جمہوریہ مستکبرین پر مستضعفین کا غلبہ اور عالم معاشرے میں اسلامی جمہوریت کی بالادستی اور قیام کا دن ہے۔

واضح رہے کہ ایرانی قوم نے 12 فروردین 1358 ہجری شمسی مطابق 31 مارچ 1979 کو اسلامی انقلاب کی کامیابی کے بعد پہلی بار منتعقد ہونے والے عوام انتخابات میں شرکت کرتے ہوئے 98۔2 فیصد عوام نے ایران کے اسلامی جمہوریہ نظام کے حق میں ووٹ دیئے تھے۔ /۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬