14 April 2017 - 21:30
News ID: 427502
فونت
محمد جواد ظریف :
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے کہا : صدام كی حمایت كرنے والے شام پر الزام لگا رہے ہیں جبكہ ہم جو كیمیائی ہتھیاروں كے شكار رہے ہیں ۔
محمد جواد ظریف

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے دورہ روس كے موقع پر ماسكو میں اپنے روسی اور شامی ہم منصبوں كے ساتھ سہ فریقی نشست كے بعد مشتركہ پریس كانفرنس كرتے ہوئے مغرب کی جانب سے شام پر کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کے الزام پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ صدام کو کیمیائی ھتھیار دینے والے آج شام پر الزامات لگارہے ہیں۔

انہوں نے اپنی گفت و گو میں تاکید کی : ایران پر مسلط كی جانے والے آٹھ سالہ جنگ كے دوران صدام كو مہلک ہتھیار فراہ كرنے والے آج دمشق حكومت پر كیمیائی ہتھیار استعمال كرنے كا الزام لگا رہے ہیں۔

محمد جواد ظریف نے بیان کیا : ایران ، روس اور شام كے وزرائے خارجہ كا مطالبہ ہے كہ خان شیخون علاقے میں میبنہ كیمیائی حملے كی شفاف تحقیقات كے لئے ایک بین الاقوامی فیكٹ فائنڈگ كمیٹی كی تشكیل عمل میں لائی جائے اور غیرجانبدارنہ تحقیقات سے پہلے پیشن گوئی سے گریز كیا جائے۔

انہوں نے كہا : صدام كی حمایت كرنے والے شام پر الزام لگا رہے ہیں جبكہ ہم جو كیمیائی ہتھیاروں كے شكار رہے ہیں، اس واقعے كی مكمل شفاف تحقیقات كے خواہاں ہیں مگر بدقسمتی سے امریكہ نے یكطرفہ فیصلہ كركے شام پر حملہ كردیا۔

محمد جواد ظریف نے كہا : گزشتہ ہفتے شامی ایئربیس پر كی جانے والی امریكی جارحیت سے یہ بات ثابت ہوئی ہے كہ خان شیخون كے واقعے سے فائدہ اٹھانے كی سازش ہورہی ہے۔/۹۸۹/ف۹۳۰/ک۲۹۹/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬