‫‫کیٹیگری‬ :
29 May 2017 - 18:52
News ID: 428297
فونت
آیت الله جعفر سبحانی:
سرزمین ایران کے مرجع تقلید نے خلقت اور دنیا میں موجود نظم و انضباط خدا کے قادر ہونے کی نشانی جانا اور کہا: دنیا کی خلقت اس قدر وسیع ہے کہ انسان کی عقل اس کے سمجھنے سے ناتوان اور عاجز ہے ۔
آیت الله سبحانی

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، سرزمین ایران کے مرجع تقلید حضرت آیت الله جعفر سبحانی نے مدرسہ حجتیہ قم میں ہونے والی تفسیر قران کریم کی نشست میں سوره ملک کی تفسیر کرتے ہوئے خداوند متعال کی قدرت کی دلیلوں کی جانب اشارہ کیا اور کہا: جب کسی نبی کو امت کی ہدایت کے لئے بھیجا گیا تو لوگوں نے اس سے دلیل مانگا ، اس سورہ میں بھی قران نے خدا کی سلطنت ، اختیار اور اس کی قدرت کے لئے دلیلیں بیان کی ہیں ۔

انہوں نے مزید کہا: سب سے پہلے اس کی قدرت کی دلیل ، خدا کا دنیا کا موجد اور اس کا خالق ہونا ہے کہ خداوند متعال نے بغیر کسی وسیلہ کے دنیا کی عظیم خلقت انجام دی ۔

عصر حاضر کے مفسر قرآن کریم نے واضح طور سے کہا: اس کی قدرت کی دوسری دلیل خلقت اور دنیا میں موجود نظم و ضبط ہے ، جیسا کہ قران کریم میں بیان کیا گیا ہے سات آسمان اس طرح منظم ہیں کہ ان میں کسی قسم کا اختلاف نہیں پایا جاتا  ۔

انہوں نے مزید کہا: دنیا کی خلقت اس قدر وسیع ہے کہ انسان کی عقل اس کے سمجھنے سے ناتوان اور عاجز ہے ، تمام سیارے میں حرکت موجود ہونے کے باوجود یہ کبھی ایک دوسرے سے نہیں ٹکراتے ہیں ، جب کہ ہم اسی دنیا میں یہ دیکھ رہے ہیں کہ انسانوں کے بنائی ٹرینیں، گاڑیاں اور جہاز ایک دوسرے ٹکرا جاتے ہیں   ۔

اس مرجع تقلید نے اتحاد اور نظم و ضبط کو خلقت کا اہم مسئلہ جانا اور کہا: اس دنیا اور آسمان کا ادارہ کرنے والا فقط ایک ہے ، کیوں کہ اگر دو ہوتے تو فکری اختلاف ہوتا اور نتیجہ میں فساد پیدا ہوجاتا، جبکہ ہم پوری دنیا اور خلقت میں اتحاد و یکجہتی کے شاھد ہیں ، ان میں کوئی بھی ٹکراو اور اختلاف نہیں ہے یہ تمام کا تمام ایک خالق کی نشانی ہے ۔

حضرت آیت الله سبحانی نے تاکید کی : قران کریم نے جو مطالب بیان کئے ہیں علم ابھی تک وہاں تک نہیں پہونچ سکے ہیں ، مثال کے طور پر قران نے سات آسمان کی خبر دی ہے مگر علم فقط ایک آسمان اور ایک ہی زمین کو بتاتے ہیں ابھی تک چھ آسمان اور چھ زمین علم کی آنکھوں سے اوجھل اور پوشیدہ ہے ۔

حوزہ علمیہ قم میں درس خارج فقہ و اصول کے استاد نے کہا: تمام وہ لوگ جو زبان سے وجود خدا کے منکر ہیں دل سے خدا کا انکار نہیں کرتے ، علمی گتھیاں سلجھانے والے بھی اس بات کا اعتقاد رکھتے ہیں کہ اس دنیا میں نظم و ضبط موجود ہے ، اگر ان کی یہ بات صحیح ہے تو پھر کوئی ایسا ہے جس نے اپنی پوری خلقت میں قانون حاکم کر رکھا ہے ، اس نے مخلوقات میں نظم و ضبط دیا ، یہ پوری منظم دنیا اس کے عظیم ھستی کی نشانی ہے ۔

انہوں نے آخر میں یاد دہانی کی : افسوس ، مسلمانوں رحلت رسول اسلام (ص) کے بعد قران سے دور ہوگئے ، انہوں نے علم و تحقیق کو اپنا شیوہ بنانے کے بجائے یونانی کتابوں کا مطالعہ پسند کیا ، امید ہے کہ انقلاب اسلامی ایران کی نئی نسل علم و تحقیقات پر اچھی طرح توجہ کرے گی اور ملک کی ترقی میں کوشاں ہوگی ۔ /۹۸۸/ ن۹۳۰/ ک۶۲۷

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬